حالاتِ حاضرہ

خبرنامہ (اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)

٭…ہفتہ ۹؍ نومبر کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر خود کش حملے میں خاتون سمیت۲۶؍مسافر جاں بحق جبکہ ۶۲؍زخمی ہو گئے، خودکش حملہ آور نے جعفر ایکسپریس کی روانگی سے قبل پلیٹ فارم کی رش والی جگہ پر خودکو اڑا لیا۔ دھماکے سے پلیٹ فارم کا شیڈ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، دفاتر اور ٹکٹ گھر کے شیشے ٹوٹ گئے، آٹھ سے دس کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور عملے کو طلب کر لیا گیا۔ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کر لی، واقعے کے بعد شہر بھر کی مسافرکوچ اڈوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

٭…اسرائیلی وزیراعظم نے لبنان میں پیجر ڈیوائس حملوں اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ پر حملے اور انہیں شہید کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی کمیونیکیشن ڈیوائس اور حسن نصراللہ پر حملوں کے پیچھے اسرائیل تھا۔

٭…امریکہ میں سیاسی درجہ حرارت عروج پر ہے، نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں ۷۱؍ دن باقی رہ گئے ہیں ۔ ۲۰؍ جنوری کو، وہ بطور صدر حلف اٹھائیں گے جس کے فوراً بعد وہ وائٹ ہاؤس منتقل ہو جائیں گے، جہاں وہ اپنے افتتاحی خطاب میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ٹرمپ کی ایک بڑی ترجیح امیگریشن قوانین کو سخت کرنا ہے۔ انہوں نے تاریخ کا سب سے بڑا ڈیپورٹیشن پروگرام شروع کرنے کا وعدہ کیا ہے، جس کے تحت انہوں نے لاکھوں غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک سے نکالنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button