ارشادِ نبوی
میں معلم بناکر بھیجا گیا ہوں
حضرت عبد اللہ بن عمروؓ نے بیان کیا کہ ایک دن رسول اللہﷺ اپنے ایک حُجرے سے باہر تشریف لائے اور مسجد میں داخل ہوئے تو آپؐ کے سامنے دو حلقے تھے۔ اُن میں سے ایک (حلقے والے) قرآن پڑھ رہے تھے اور اللہ سے دعا کر رہے تھے اور دوسرے علم حاصل کر رہے تھے اور علم سکھا رہے تھے۔ نبیﷺ نے فرمایا سب نیک کام کر رہے ہیں۔ یہ لوگ قرآن پڑھ رہے ہیں اور اللہ سے دعا کر رہے ہیں۔ اگر اللہ چاہے تو ان کو دے گا اور اگر چاہے تو ان کو نہ دے گا اور یہ علم سیکھ رہے ہیں اور میں معلم بنا کر بھیجا گیا ہوں۔ پس آپؐ ان کے ساتھ بیٹھ گئے۔
(ابن ماجہ كتاب المقدمة بَابُ : فَضْلُ الْعُلَمَاءِ وَالْحَثِّ عَلَى طَلَبِ الْعِلْمِ)