امریکہ (رپورٹس)

ریو دی جنیرو،برازیل کے ایک کالج میں بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد

ریودی جنیرو، برازیل کے ایک کالج میں مورخہ ۴؍ستمبر۲۰۲۴ء کو ایک بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مذاہب کے راہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کر سکیں۔ خاکسار (مبلغ سلسلہ برازیل)کو اسلام احمدیت کی نمائندگی کرنے کی توفیق ملی جس دوران کالج کے طلبہ کو اسلام احمدیت کا تفصیلی تعارف کروایا گیا۔ طلبہ کے سوالات کے جواب دیے گئے۔ نیز طلبہ میں جماعت احمدیہ کے تعارف پر مبنی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ پروگرام بہت کامیاب رہا جس سے طلبہ اور اساتذہ نے بھر پور فائدہ اٹھایا۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ:حافظ احتشام احمد مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ سُرینام کے تینتالیسویں جلسہ سالانہ ۲۰۲۴ء کا بابرکت انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button