افریقہ (رپورٹس)

جلسہ سالانہ کینیا کے موقع پر انٹرریلیجس کونسل آف کینیا، نکورو کے وفد کی مسجد مبارک آمد اور شجر کاری

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کینیا کو مورخہ ۷و۸؍دسمبر۲۰۲۴ء کو اپنا ستاونواں جلسہ سالانہ مسجد مبارک نکورو میں سے منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

۷؍دسمبر بروز ہفتہ جلسہ کے افتتاحی اجلاس میں انٹرریلیجس کونسل آف کینیا نکورو کے چیئرمین Lay Apostle, coordinator Catholic Diocese of Nakuru کی قیادت میں انٹر ریلیجس کونسل نکورو کا ایک اٹھارہ رکنی وفد بھی شامل ہوا۔ اس وفد میں مختلف عیسائی چرچوں کے اعلیٰ عہدیدار، مساجد کے خطیب اور آئمہ کے علاوہ بہائی اور دیگر مذاہب کے نمائندگان اور علاقہ کے سینئر چیف بھی شامل تھے۔

وفد ہذا کے مسجد مبارک پہنچنے پر مکرم عمر سکوا صاحب ریجنل انچارج نے احباب جماعت کی معیت میں ان کا استقبال کیا جس کے بعد اراکین وفد نے احباب جماعت اور سرکاری افسران کے ساتھ مل کر مسجد مبارک کے مختلف حصوں میں متعدد اقسام کے پودے لگائے۔ ریجنل انچارج صاحب نے مکرم ناصر محمود طاہر صاحب امیر و مبلغ انچارج جماعت احمدیہ کینیا کی نیابت میں پودا لگا یا۔ یہ پودے آنے والے سالوں میں نہ صرف مسجد کی خوبصورتی اور سر سبزی و شادابی میں اضافہ کا موجب ہوں گے بلکہ بین المذاہب نیز تمام فرقوں کے مابین یکجہتی و یگانگت کی ایک جیتی جاگتی مثال بھی ہوں گے اور نکورو میں پہلے جلسہ سالانہ کی خوشگوار یادیں بھی تازہ کرتے رہیں گے۔

شجر کاری کا عمل مکمل ہونے کے بعد دعا ہوئی اور مہمانان کرام کو ریفریشمنٹس پیش کی گئیں۔ یوں یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

(رپورٹ:محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: فری ٹاؤن ، سیرالیون میں ایک تقریب آمین کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button