حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ ۱۳ تا ۱۹؍جنوری ۲۰۲۵ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…۱۵؍جنوری بروز بدھ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم محمد عارف چودھری صاحب (جہلم پاکستان، حال پٹنی) کی نماز جنازہ حاضر اور پانچ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…۱۷؍جنوری بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲۰؍جنوری ۲۰۲۵ء)
٭…۱۸؍جنوری بروز ہفتہ: آج نماز ظہر و عصر سے قبل ناروے کے علاقہ Nordre Follo (نوردرِفولو) کی لجنہ اماء اللہ کے ایک وفد کی حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
٭…حضور انورنے آج بعد نماز ظہر و عصر چار نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات صفحہ ۲ پرملاحظہ فرمائیں)
اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا
مزید پڑھیں: جماعت کے یتامیٰ کی خبر لو