بشیر احمد،شریف احمداور مبارکہ کی آمین(قسط ۷)
۶۷۔بشارت کیا ہے اِک دل کی غذا دی
فَسُبحَانَ الَّذِی اَخزَی الْاَعَادِی
بشارت bashaarat: خوشخبری
Revelation, good news,
glad tidings
غذا ghezaa: خوراک Food, nourishment
اس بشارت نے میرے دل کی مراد پوری ہونے کی خوش خبری دے کرکہ میرے مشن کو میرا بیٹا آگے بڑھانے کا کام کرے گا ۔ مجھے طاقت دی ہے۔ پاک ہے وہ ذات جو میرے دشمنوں کا مؤاخذہ کرتی ہے۔
۶۸۔مری ہر بات کو تُو نے جِلا دی
مری ہر روک بھی تُو نے اُٹھا دی
جِلادی jilaa di: نئی زندگی دی Revitalize
یہ تیرا احسان ہے کہ تو نے میری ہر بات، ہر دعا سنی اور قبول کی اور اس کی تکمیل کے سامان پیدا فرمائے ۔ گویا اپنا فضل شامل کرکے میری ہر خواہش کو نئی زندگی دی ۔ اور میرے راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو دُور کیا ۔
۶۹۔مری ہر پیش گوئی خود بنا دی
تَرٰی نَسْلًا بَعِیْدًا بھی دکھا دی
پیش گوئی paish go’i: مستقبل کے حالات کی پہلے سے خبر دینا Anticipation Prediction Prevision
تَرٰی نَسْلًا بَعِیْدًا (تذکرہ صفحہ ۱۸۵)
taraa naslam baeedaa
تو نسل بعید دیکھے گا، تو دور تک جانے والی نسل دیکھے گا،
تو بہت عرصہ تک سلامت رہے گا۔
You will be blessed with a long life. You will see your grand children
مجھے جو بھی پہلے سے خبریں عطا فرمائیں ان کے پورا کرنے کے سامان بھی خود کیے۔ ایک پیشگوئی تھی کہ تیری عمر اتنی طویل ہوگی کہ تُو اپنی آل اولاد میں دور تک اضافہ دیکھے گا ۔ یہ پیش گوئی بھی پوری ہوئی میں نے اپنی اولاد کی اولاد دیکھی۔اور روحانی اولاد بھی پھلتی پھولتی دیکھ رہا ہوں ۔
۷۰۔جو دی ہے مجھ کو وہ کس کو عطا دی
فَسُبحَانَ الَّذِی اَخزَی الْاَعَادِی
‘ataa عطا: عنایت، تحفہ Blessing,bounty
میرے اللہ تُونے مجھ پر بے مثال مہربانیاں کی ہیں ۔ مجھے تو اور کوئی نظرنہیں آتا جس پر اتنی عنایات کی ہوں ۔ پاک ہے وہ ذات جو میرے دشمنوں کو پکڑتی ہے۔
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: حضرت مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ و السلام کے زمانے میں فرانسیسی جرائد ورسائل میں احمدیت کا ذکر