از مرکز

عرب ممالک اب بھی اپنی آنکھیں کھولیں اور اتحاد قائم کرنے کی کوشش کریں ورنہ فلسطین ہی نہیں باقی عرب ممالک بھی سخت مشکلات کا سامنا کریں گے

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۷؍فروری ۲۰۲۵ء میں دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:

جیسا کہ میں دعا کے لیے کہتا رہتا ہوں دنیا کے حالات کے بارے میں ، مسلمانوں کے حالات کے بارے میں، فلسطینیوں کے لیے خصوصاً اور مسلمان دنیا کے لیے عموماً بہت دعا کریں۔ ان کے حالات بظاہر تو یہ لگتا ہے لوگ خوش ہیں کہ شاید ceasefire ہوگئی تو بہتر ہوجائیں گے لیکن بد سے بدتر ہورہے ہیں۔ نئے امریکن صدر کی پالیسی اور سکیم ظلم کی ایک اَور انتہا کو پہنچی ہوئی ہے، پہلے تو امریکن کہتے تھے کہ ہمارے ملک کے لیے خطرناک ہے، باہر دنیا میں دخل اندازی نہیں کرتا، لیکن اب تو یہ ساری دنیا کے لیے خطرناک بن چکا ہے۔ اللہ تعالیٰ فلسطینیوں پر رحم فرمائے اور دنیا پر رحم فرمائے اور اس سے بچے رہیں۔ عرب ممالک اب بھی اپنی آنکھیں کھولیں اور اتحاد قائم کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے بغیر گزارا نہیں ہے۔ ورنہ فلسطین ہی نہیں باقی بھی عرب ممالک بھی سخت مشکلات کا سامنا کریں گے۔

گو اب بعض غیر مسلموں کی طرف سے بھی فلسطینیوں کے حق میں ظلم کے خلاف آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ لیکن جو طاقت ور ہے وہ تو اس وقت مکمل طور پر اپنی طاقت کے نشہ میں چُور ہے کسی کی سننا نہیں چاہتا۔ بس بہت زیادہ مسلمانوں کو توجہ کی ضرورت ہے اور ہمیں ان کے لیے دعائیں کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس تو اور کوئی طاقت نہیں ہے۔

اسی طرح پاکستان کے احمدیوں کے لیے بھی دعا کریں، ان کے بھی حالات بعض دفعہ بعض دنوں میں بہت زیادہ شدت اختایر کرجاتے ہیں مخالفت میں۔

بنگلہ دیش کے احمدیوں کے لیے بھی دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ ان کو ہر قسم کے مخالفتوں سے اور حملوں سے بچائے۔

باقی جگہوں پر بھی مظلوم لوگوں کے لیے دعا کریں، مظلوم احمدیوں کے لیے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، دنیا کو عقل دے اور ان سب کی امن قائم کرنے کی طرف توجہ پیدا ہو۔ اللہ تعالیٰ ہمیں دعاؤں کی توفیق دے۔ (آمین)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ پاکستان اور فلسطین کے لیے دعا کی تازہ تحریک

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button