https://youtu.be/rkm8WuEe-7k برازیل کے شہر ریو دی جنیرو میں ہر سال ایک بین المذاہب واک کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ملک بھر سے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ اس واک میں ہر مذہب کے ایک نمائندہ کو بھی اس میں تقریر کرنے کےليے مدعو کیا جاتا ہے۔ ان نمائندگان کو واک کے دوران ایک بڑے ٹرک سے سپیکر کے ذریعے تمام حاضرین سے مخاطب ہونے کا موقع دیا گیا۔ اسلام احمدیت کی نمائندگی کرتے ہوئے خاکسار (مبلغ سلسلہ) نے اسلام کی امن پسند تعلیمات پیش کیں اور اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اس کے باوجود بھی سخت مخالفت کا سامنا ہے۔ اس واک میں ہیومن رائٹس کی منسٹر اور اسی طرح کئی ممبران پارلیمنٹ اور کونسلرز نے بھی شرکت کی۔ ایک اندازے کے مطابق ۵۰؍ہزار کے قریب افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر دو نیشنل ٹی وی چینلز پر بھی انٹر ویوز کے ذریعے جماعت احمدیہ کا تعارف پیش کرنے کی توفیق ملی۔ علاوہ ازیں شاملین میں جماعتی تعارف پر مبنی سینکڑوں پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ الحمدللہ اللہ تعالیٰ ان مساعی میں برکت ڈالے اور ان کے نیک نتائج ظاہر فرمائے۔ آمین