امریکہ (رپورٹس)
ریو دی جنیرو کی صوبائی یونیورسٹی UERJکے ڈین کے سیکرٹری کے ساتھ ملاقات
اللہ تعالیٰ کے فضل سے خاکسار (مربی سلسلہ) کو ریودی جنیرو کی صوبائی یونیورسٹی UERJکے ڈین کے سیکرٹری سے ملاقات کا موقع ملا جس میں جماعت احمدیہ کا تعارف پیش کیا گیا۔

اس دوران جماعت کی علمی و انسانی خدمت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جماعت احمدیہ اپنے افراد کو علمی و روحانی ترقی کی ترغیب دیتی ہے۔ اس کے ساتھ انہیں قرآن کریم کا پرتگیزی ترجمہ اور دیگر اسلامی لٹریچر بطور تحفہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے یونیورسٹی کا دورہ کروایا اور یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔
(رپورٹ: حافظ احتشام احمد مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: ریو دی جنیرو، برازیل میں بین المذاہب واک میں شرکت