جماعت احمدیہ آسٹریلیا میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا بابرکت انعقاد: ایک رپورٹ
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ آسٹریلیا کی مختلف جماعتوں کو امسال بھی جلسہ ہائے یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔
یوم مصلح موعود کا مرکزی جلسہ بیت الہدیٰ، سڈنی میں منعقد ہوا۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کی مختلف جماعتوں میں یہ جلسے منعقد ہوئے۔ ان جلسہ جات کی مختصر رپورٹ پیش خدمت ہے:
جماعت ایڈیلیڈ ساؤتھ اور جماعت الڈنگہ (Aldinga): ان دو جماعتوں کا مشترکہ جلسہ مکرم کامران مبشر صاحب مبلغ سلسلہ کی صدارت میں مسجد نور میں مورخہ ۲۳؍فروری کو منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد حضرت مصلح موعودؓ کی زندگی کے بارے میں دو تقاریر پیش کی گئیں جن میں سے ایک انگریزی اور ایک اردو میں تھی۔
اختتامی دعا کے بعد تمام حاضرین کی تواضع کھانے سے کی گئی۔ کُل حاضری ۲۲۰؍رہی۔ الحمدللہ (رپورٹ:شفیق شیخ۔ قائم مقام صدر جماعت)
جماعت ایڈیلیڈ ویسٹ: مورخہ ۲۳؍فروری کو مسجد محمود میں مکرم کامران مبشر صاحب مبلغ سلسلہ کی صدارت میں جلسہ یوم مصلح موعود منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد مربی صاحب اور صدر صاحب نے یوم مصلح موعود کی اہمیت بیان کی۔ نیز ہماری ذاتی، عائلی اور معاشرتی اصلاح اور ذمہ داریوں کی طرف بھی توجہ دلائی۔ اس جلسے میں ۲۳۰؍افراد نے شرکت کی۔ الحمدللہ(رپورٹ:منور احمد رانا۔ صدر جماعت ایڈیلیڈ ویسٹ)


جماعت برزبین سینٹرل:مورخہ ۲۲؍فروری بروز ہفتہ بعد از نماز عصر مکرم انعام الحق علوی صاحب صدر جماعت احمدیہ برزبین سنٹرل کی صدارت میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد ہوا۔


تلاوت قرآن کریم و نظم کے بعد جلسے کی مناسبت سے تقاریر ہوئیں۔ مکرم محمد عطاء ربی ہادی صاحب مبلغ سلسلہ نے اجتماعی دعا کرائی۔
بعد ازاں تمام حاضرین کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ اس جلسے کی حاضری ۱۲۰؍افراد پر مشتمل تھی۔ الحمدللہ
جماعت کینبرا: صدر صاحب جماعت احمدیہ کینبرا کی صدارت میں مورخہ ۲۲؍فروری کو جلسہ یوم مصلح موعود منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد حضرت مصلح موعودؓ کی پاکیزہ زندگی کے بعض پہلوؤں پر تقاریر ہوئیں۔ اس جلسے میں ۱۲۰؍افراد نے شرکت کی۔ الحمدللہ(رپورٹ:احمد ندیم۔ صدر جماعت کینبرا)

جماعت لوگن ایسٹ، برزبین:مورخہ ۲۲؍فروری کو جلسہ یوم مصلح موعود مکرم مسعود احمد شاہد مبلغ سلسلہ کی زیر صدارت مسجد بیت المسرور میں بعد از نماز مغرب و عشاء منعقد ہوا۔

تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد بعض تقاریر ہوئیں۔ مکرم بشارت وڑائچ صاحب نے ’’حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت قرآن‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ مکرم عطاء ربی ہادی صاحب مبلغ سلسلہ نے اپنی اختتامی تقریر میں حضرت مصلح موعودؓ کی قرآنی، سیاسی، معاشی اور انسانی خدمات کا تذکرہ کیا۔
اس جلسے کا اختتام اجتماعی دعا سے ہوا اور شاملین جلسہ کی خدمت میں عشائیہ بھی پیش کیا گیا۔ اس جلسے میں ۳۰۰؍افراد نے شرکت کی۔ الحمدللہ(رپورٹ:مبشر احمد وینس۔ صدر جماعت لوگن ایسٹ، برزبین)
جماعت لوگن ویسٹ، برزبین:مورخہ ۲۲؍فروری کو جلسہ یوم مصلح موعود مکرم عطاء ربی ہادی صاحب مبلغ سلسلہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔

تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد یوم مصلح موعود کی مناسبت سے تقاریر ہوئیں۔ کُل ۱۶۵؍افراد اس جلسے میں شامل ہوئے۔ الحمدللہ(رپورٹ:ایاز محمود۔ صدر جماعت لوگن ویسٹ)
جماعت میلبورن ایسٹ:جلسہ یوم مصلح موعود مورخہ ۲۲؍ فروری بروز ہفتہ منعقد ہوا۔
تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد حضرت مصلح موعودؓکی زندگی کے بارے میں انگریزی اور اردو میں تقاریر ہوئیں۔ مکرم محمد خلیل شیخ صاحب نائب امیر نے پیشگوئی مصلح موعود کے بارے میں بتایا۔ علاوہ ازیں مکرم عاطف احمد زاہد صاحب مبلغ سلسلہ نے بھی حضرت مصلح موعودؓ کی زندگی اور شخصیت کے بعض پہلوؤں پر تقریر کی۔ اجتماعی دعا کے بعد حاضرین کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔ اس جلسے کی حاضری ۱۲۵؍تھی۔ الحمدللہ(رپورٹ:محمود کلیم اللہ۔ صدر جماعت میلبورن ایسٹ)
جماعت بیرک، جماعت کلائیڈ اور جماعت لانگ وارن، میلبورن:کلائیڈ اور لانگ وارن کی تینوں جماعتوں نے اجتماعی طور پر مورخہ ۲۳؍فروری کو مسجد بیت السلام، لانگ وارن میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد کیا۔ جلسے کی صدارت مکرم محمد خلیل شیخ صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ آسٹریلیا نے کی۔


تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد مکرم وجاہت طاہر صاحب نے ’’حضرت مصلح موعودؓ- غیر مسلموں کی نظر میں‘‘ کے موضوع پر انگریزی میں اور مکرم سلطان احمد صاحب نے ’’پیشگوئی مصلح موعود منانے کے اغراض و مقاصد‘‘ کے موضوع پر اردو میں تقاریر کیں۔ بعد ازاں مکرم منظور قادر خان صاحب صدر جماعت احمدیہ بیرک نے سب احباب کا شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔ مکرم نائب امیر صاحب نے اختتامی تقریر اور دعا کرائی۔ اس جلسے کی کُل حاضری ۶۰۰؍افراد پر مشتمل تھی۔الحمدللہ (رپورٹ:نورالدین عباس۔ صدر جماعت لانگ وارن میلبورن)
جماعت پرتھ، ویسٹرن آسٹریلیا:پرتھ میں یوم مصلح موعود کا جلسہ مکرم انجم قیصرانی صاحب صدر جماعت پرتھ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد مکرم ڈاکٹر مطاہر احمد صاحب نے ’’مسلمانوں کے لیے حضرت مصلح موعودؓ کی خدمات‘‘ کے موضوع پر اور مکرم ودود جنودصاحب مبلغ سلسلہ نے ’’پیشگوئی مصلح موعود کی اہمیت‘‘ پر تقاریر کیں۔ اس جلسے میں ۱۳۷؍افراد نے شرکت کی۔ الحمدللہ
جماعت میلبورن ویسٹ:مورخہ ۲۳؍ فروری کو مکرم عاطف احمد زاہد صاحب مبلغ سلسلہ کی صدارت میں جلسہ یوم مصلح موعود منعقد ہوا۔
تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد خاکسار (صدر جماعت احمدیہ میلبورن ویسٹ)نے ’’حضرت مصلح موعودؓ اور آپؓ کے کار ہائے نمایاں‘‘ کے موضوع پر اردو میں اور مکرم عاطف احمد زاہد صاحب مبلغ سلسلہ نے ’’حضرت مصلح موعودؓ اور نظام جماعت‘‘ کے موضوع پر اردو میں تقاریر کیں۔


اجتماعی دعا کے بعد حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ اس جلسے میں ۱۹۲؍افراد نے شرکت کی۔ الحمدللہ(رپورٹ:وقاص نعیم باجوہ۔ صدر جماعت میلبورن ویسٹ)
جماعت ہائے سڈنی:مسجد بیت الہدیٰ، سڈنی میں یوم مصلح موعود کا مرکزی جلسہ مورخہ ۲۳؍فروری کو مکرم انعام الحق کوثر صاحب امیر جماعت آسٹریلیا کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم کے بعد مکرم امیر صاحب نے یوم مصلح موعود کی اہمیت بیان کی۔ مکرم نیّر احمد صاحب نے پیشگوئی مصلح موعود اردو میں جبکہ مکرم محمد ارشاد حسین صاحب نے انگریزی میں پڑھ کر سنائی۔ اس کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر‘‘(انگریزی)از مکرم عطاء الرحمٰن مقبول صاحب، ’’حضرت مصلح موعودؓ کا پاکیزہ بچپن‘‘ (انگریزی)از عزیزم فیضان احمد، ’’ناصرات الاحمدیہ: حضرت مصلح موعودؓ کی ایک عظیم سکیم‘‘ (انگریزی) از عزیزہ رابعہ گوندل، ’’سوانح حضرت مصلح موعودؓ‘‘ (اردو)از مکرم قمرالزمان صاحب مبلغ سلسلہ، ’’وہ علوم ظاہری و باطنی سے پُر کیا جائے گا‘‘ (انگریزی)از مکرم ڈاکٹر تنویر عارف صاحب، حضرت مصلح موعودؓ کی کچھ یادیں (اردو) از مکرم عتیق الرحمٰن دانش صاحب مبلغ سلسلہ (ریسرچ سیل) اور ’’پیشگوئی مصلح موعود کیسے پوری ہوئی؟‘‘ (انگریزی) از مکرم ڈاکٹر عمر شہاب خان صاحب۔
ایک نظم کے بعد مکرم امیر صاحب نے اختتامی کلمات کہے۔ اجتماعی دعا کے ساتھ اس جلسے کا اختتام ہوا اور نماز ظہر اور عصر ادا کی گئیں۔ سڈنی کے جلسے میں کُل حاضری ۷۵۰؍تھی۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ: ثاقب محمود عاطف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭