یورپ (رپورٹس)

ناروے میں جلسہ یوم مصلح موعود کا بابرکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ناروے کو مورخہ ۲۰؍فروری ۲۰۲۵ء کو بیت النصر، اوسلو میں جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

جلسے کا آغاز مکرم ظہور احمد چودھری صاحب امیر جماعت احمدیہ ناروے کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، حدیث اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں مکرم اطہر محمود قریشی صاحب نے پیشگوئی مصلح موعود پڑھ کر سنائی اور اس کا نارویجن ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ اس کے بعد مکرم فلاح چغتائی صاحب نے نارویجن میں ’’حضرت مصلح موعودؓ کی یورپ میں اسلامی خدمات اور آپؓ کی عظیم کاوشیں‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ بعدہٗ مجلس خدام الاحمدیہ ناروے کی جانب سے ایک دلچسپ اور معلوماتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں حضرت مصلح موعودؓ کی زندگی اور کارناموں سے متعلق سوالات ایک آن لائن کوئز کے ذریعہ حاضرین سے پوچھے گئے۔

کوئز کے بعد مکرم عبدالہادی صاحب مبلغ سلسلہ نے ’’حضرت مصلح موعودؓ کی قرآن مجید پر تحقیق اور اس کی تفسیر‘‘ کے موضوع پر تقریر کی جس میں آپؓ کی علمی اور تفسیری خدمات کو تفصیل سے بیان کیا گیا۔ آخر پر مکرم امیر صاحب نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور دعا کرائی۔

(رپورٹ: حمزہ سلطان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: فن لینڈ کے جزیرہ اُلینڈ (Åland) میں چار روزہ تبلیغی دورہ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button