دعائے مستجاب
بخشش کی ایک پُر اثر دعا
حضرت بلال بن یسارؓ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ جو شخص یہ استغفار پڑھے اللہ تعالیٰ اُس کے گناہ بخش دیتا ہے۔ خواہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔
اَسْتَغْفِرُاللّٰهَ الَّذِىْ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَيْهِ
(ابوداؤد کتاب الوتر باب في الاستغفار)
ترجمہ : مَیں اس اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ وہ زندہ اور قائم ہے اور دوسروں کو زندہ اور قائم رکھتا ہے اور مَیں اسی کی طرف جھکتا اور تو بہ کرتا ہوں۔(مناجات رسولﷺ، خزینۃ الدعا صفحہ ۱۰۴)
مزید پڑھیں: حضرت مسیح موعودؑ کا قبولیت دعا کا ایک واقعہ