حالاتِ حاضرہ

خبرنامہ(اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)

٭… اميرالمومنين حضرت خليفةالمسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے مورخہ۱۴؍مارچ۲۰۲۵ء کو مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ، يوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو مسلم ٹيلي وژن احمديہ کے توسّط سے پوري دنيا ميں نشرکيا گيا۔ خطبہ جمعہ میںحضور انور نے رمضان اور قرآن کے تعلق کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور توجہ دلائی کہ قرآن کریم کی تلاوت کرنے اور سننے کے ساتھ ساتھ ترجمہ سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ نیز والدین کو توجہ دلائی کہ بچوں کی تلاوت کی نگرانی کے ساتھ ساتھ وہ خود بھی ترجمہ و تفسیر پڑھیں تاکہ بچوں کے سوالات کے جوابات دے سکیں۔ اس کے علاوہ حضور انور نے رمضان کے دوران قرآن کریم کا کم از کم ایک دور مکمل کرنے کی تلقین بھی فرمائی۔(خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ ہو الفضل انٹرنیشنل ۱۷؍مارچ۲۰۲۵ء)

٭… صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کردیا کہ اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد پچیس فیصد ٹیرف میں کسی ملک کو کوئی استثنا نہیں دیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تجارتی شراکت داروں پر جوابی اور مخصوص شعبوں کے ٹیرف عائد کیے جائیں گے جس میں گاڑیوں، اسٹیل اور ایلومینیم پر مزید محصولات شامل ہوں گے اور ۲؍اپریل سے اضافی محصولات بھی لاگو کیے جائیں گے۔

٭… اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے داخلی سیکیورٹی ایجنسی شن بیت کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے کا اعلان کر دیا۔ شن بیت نے حال ہی میں نیتن یاہو کے قریبی ساتھیوں کے خلاف خفیہ معلومات لیک کرنے کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، جس میں سے ایک پر مبینہ طور پر ایک غیر ملکی اخبار کو خفیہ دستاویز لیک کرنے کا الزام ہے۔شن بیت کے سربراہ رونن بار کی برطرفی سے متعلق قرارداد اس ہفتے اسرائیلی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، تاہم اٹارنی جنرل نے نیتن یاہو کو متنبہ کیا ہے کہ ان کی جانب سے بر طرفی کا اقدام مفادات کے ٹکراؤ کا باعث بن سکتا ہے۔ دوسری جانب شن بیت کے سربراہ نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا اور کہا ہے کہ نیتن یاہو کی ذاتی وفاداری کی خواہش اسرائیلی مفادات کے خلاف ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ سے تمام یرغمالیوں کو واپس لانے تک اپنے فرائض انجام دیتا رہوں گا۔

٭… یورپی ممالک ممکنہ روسی حملے کے خلاف اپنی فوجی طاقت میں اضافے کے لیے لازمی فوجی سروس کی بحالی پر غور کر رہے ہیں۔ ہائیڈلبرگ یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف پولیٹیکل سائنس کے ریسرچر الیگزنڈر برلکوف نے کہا ہے کہ روسی فوج آج فروری ۲۰۲۴ء کے مقابلے میں بہت بڑی اور بہتر ہو گئی ہے، روسیوں کے بالٹک ریاستوں اور یورپی یونین کے مشرقی ممالک کے خلاف جارحانہ عزائم ہیں۔برسلز سے تعلق رکھنے والے بریگل (Bruegel) تھنک ٹینک کے لیے ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ روس کے ممکنہ حملے کو روکنے کے لیے یورپ کو تین لاکھ اضافی فوجی درکار ہوں گے۔ایک سروے کے مطابق فرانس میں ۶۸؍فیصد اور جرمنی میں ۵۸؍فیصد اکثریت نوجوانوں کے لیے لازمی فوجی خدمات کی حمایت کرتی ہے، جبکہ برطانیہ، اٹلی اور سپین میں اس حوالے سے رائے تقسیم ہے۔بیشتر یورپی ممالک نے لازمی فوجی سروس کے حوالے سے قوانین ختم کر دیے تھے تاہم یونان، قبرص، آسٹریا، سوئٹزر لینڈ، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، ناروے اور ترکی میں لازمی فوجی سروس ابھی بھی بر قرار ہے۔

٭… کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد ویٹیکن نے ان کی ہسپتال سے پہلی تصویر جاری کر دی۔ویٹیکن کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں پوپ فرانسس کو اپنے مخصوص لباس میں ملبوس ہسپتال کی عبادت گاہ میں دیکھ سکتے ہیں۔گذشتہ ایک ماہ سے زیرِ علاج رہنے کے بعد گذشتہ روز پہلی بار پوپ فرانسس نے ہسپتال کی عبادت گاہ میں اجتماعی دعا کروائی۔

مزید پڑھیں: سپورٹس بلیٹن

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button