افریقہ (رپورٹس)

’مسرور پیس سائیکلنگ کلب لائبیریا‘ کا پہلا سائیکل سفر

اللہ تعالیٰ کے فضل سے شعبہ صحت جسمانی مجلس انصاراللہ لائبیریاکو فروری ۲۰۲۵ء میں ایک سائیکلنگ کلب قائم کرنے کی توفیق ملی جس کو مکرم نوید احمد عادل صاحب امیر و مبلغ انچارج لائبیریا نے ’مسرور پیس سائیکلنگ کلب لائبیریا‘ (MPCCL) کے نام سے موسوم کیا اور اس کلب کا ماٹو ’Pedal for Peace‘ رکھا گیا۔

مکرم شمیم احمد یحییٰ صاحب نائب صدر صف دوم تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کےفضل سے ۱۶؍فروری کو اس کلب کے تحت پہلا سائیکل سفر منعقد ہوا، الحمدللہ علیٰ ذلک۔ اس سفر سے قبل ممبران کلب نے بڑے جوش سے سائیکلوں کو اکٹھا کرنے کا اہتمام کیا اور روزانہ کی بنیاد پر سائیکل چلا کر مشق کرتے رہے۔ یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ ممبران نے کلب کی خصوصی شرٹس خریدیں جو ان میں اجتماعیت کا رنگ پیدا کرتی تھیں۔

پروگرام کے مطابق دارالحکومت منروویا شہر کے مختلف حلقوں سے احباب مسجد بیت المجیب احمدیہ مسلم مرکزی مشن ہاؤس پہنچے۔ صبح دس بجے مکرم امیر صاحب نے ممبران کو دعا کے ساتھ پہلے تاریخی سفر پر روانہ کیا۔

مکرم ڈاکٹر عبد الحلیم صاحب صدر مجلس انصار اللہ کی قیادت میں دن بھر سائیکل سوار شہر کی مختلف معروف شاہراہوں Lynch Street, Sinkkor, Duport Road, New Goergea, Jamaica Road اور Tweh Farm پر سفر کرتے ہوئے سہ پہر چار بجے واپس مشن ہاؤس پہنچے۔

راستہ میں حلقہ LPRC میں نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کا اہتمام کیا گیا۔ اس سائیکل سفر میں کُل۲۰؍ممبران نے قریباً ۶۵؍کلومیٹر کی مسافت طے کی اور ۹۵۰؍تبلیغی فولڈرز بھی تقسیم کرنے کی توفیق پائی۔

اللہ تعالیٰ اس سائیکل سفر کے مثبت نتائج پیدا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: فرخ شبیر لودھی۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل )

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: جماعت کیپ ٹاؤن، ساؤتھ افریقہ میں ’’انسانیت کے لیے امن‘‘ پر ایک پیس سمپوزیم کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button