افریقہ (رپورٹس)

مدرستہ الحفظ گھانا کا تفریحی سفربمقام کاکم نیشنل پارک (Kakum National Park)

مورخہ ۱۳؍فروری ۲۰۲۵ء صبح نو بجے ۳۱؍طلبہ جامعۃ المبشرین گھانا کاکم نیشنل پارک کے ليے روانہ ہوئے۔ اس سفر میں طلبہ کے ساتھ حافظ خلیق بشیر صاحب اور حافظ علی فورسن صاحب (اساتذہ مدرسۃ الحفظ) شامل تھے۔ دورانِ سفر طلبہ نے کیپ کوسٹ کے علاقے ابورا (Abura)میں قائم خوبصورت احمدیہ مسجد بیت العلیم بھی دیکھی۔

ساڑھے گیارہ بجے کے قریب Kakum National Park پہنچے۔ اس پارک میں Canopy Walkwaysسیاحوں کے ليے زیادہ دلچسپی کا باعث ہیں۔ یہ واک ویز لوہے، لکڑی، رسوں اور جالی کی مدد سے بنائے گئے سات پُل ہیں جن کی لمبائی ایک ہزار ۸۰؍فٹ (۳۳۰؍میٹر)اور سطح زمین سے ان کی اونچائی ۱۳۰؍فٹ (۴۰؍میٹر)ہے۔ ان Canopiesپر چلتے ہوئے گھنے جنگلات کا دلکش نظارہ بےحد دلچسپی کا باعث بنتا ہے۔

Kakum National Park کی سیر کے بعد دوپہر کا کھانا کھایا گیا جس کے بعد واپسی کا سفر اختیار کیا گیا۔ واپسی پر کیپ کوسٹ کے نیشنل فٹ بال سٹیڈیم اور منکسم کے ایک شاپنگ مال میلکم (Melcom) میں کچھ دیر رکتے ہوئے شام ساڑھے پانچ بجے بخیریت مدرسہ پہنچ گئے۔ الحمدللہ

خدا کے فضل سے یہ تفریحی سفر ہر لحاظ سے کامیاب رہا جس میں تفریح کے ساتھ ساتھ طلبہ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ نیز دورانِ سفر طلبہ نے نمازیں باجماعت ادا کیں۔ اللہ تعالیٰ اس تفریحی سفر کے خوشکن نتائج پیدا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:حافظ مبشر احمد جاوید۔ مبلغ سلسلہ و انچارج مدرسۃ الحفظ گھانا)

مزید پڑھیں: سینیگال کی نیشنل زرعی نمائش میں ہیومینٹی فرسٹ کی شرکت

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button