کینیا کے تمام ریجنز میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا بابرکت انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال بھی جماعت احمدیہ کینیا نے ملک بھر میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق پائی جن میں مبلغین و معلمین سلسلہ اور دیگر مقررین نے پیشگوئی کے پس منظر، اس کے مصداق حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ کی سیرت و کردار، آپؓ کے عظیم روحانی و علمی مقام، آپؓ کی غلبہ اسلام کے ليے مہمات، آپؓ کی جاری کردہ تحریکات اور بنی نوع انسان کی بہبود کے لیے آپؓ کی خدمات جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سال کینیا کے ۱۲؍ریجنز کی ۸۴؍جماعتوں میں یہ جلسے منعقد کیے گئے جن میں عورتوں اور بچوں سمیت کُل دوہزار ۶۹۶؍افراد نے شرکت کی جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ۱۸۱؍مہمانان کرام بھی شامل ہیں۔ الحمدللہ علیٰ ذالک۔

اکثر مقامات پر پروگرام کے بعد ماکولات و مشروبات سے حاضرین کی تواضع بھی کی گئی۔
(رپورٹ:محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: برکینافاسو میں مسرور میڈیکل کمپلیکس کا بابرکت افتتاح