افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ ساؤتھ افریقہ میں نیشنل تبلیغ کلاس کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ ساؤتھ افریقہ کو ۲۷؍فروری کو نیشنل تبلیغ کلاس بعنوان ’’صداقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام‘‘ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ چونکہ ملک کا رقبہ وسیع اور فاصلے طویل ہیں اس لیے کلاس آن لائن منعقد کی گئی جس میں پورے ملک سے افراد جماعت نے شرکت کی۔ اس کلاس میں کیپ ٹاؤن، جوہانسبرگ، ڈربن، پارل اور دیگر جماعتوں کے احباب شامل ہوئے۔

یہ کلاس نماز مغرب کے بعد رات آٹھ بجے شروع ہوئی۔ خاکسار (مبلغ انچارج) نے اس کلاس میں حضرت مسیح موعودؑ کی صداقت پر آٹھ دلائل پیش کیے جن میں ضرورتِ وقت، نصرتِ الٰہی، پاکیزہ سیرت، دشمنوں پر غلبہ وغیرہ شامل تھے۔ ان دلائل کو قرآن کریم، احادیث نبویہؐ اور دیگر معتبر روایات کی روشنی میں بیان کیا گیا۔

کیونکہ جنوبی افریقہ کا تبلیغی میدان بعض چیلنجز کا حامل ہے اس لیے احباب جماعت کو تبلیغ کے صحیح طریقوں اور حکمتِ عملی کی طرف بھی توجہ دلائی گئی۔

کلاس کے اختتام پر سوال و جواب کا موقع دیا گیا جس میں احباب جماعت نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور مختلف نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے کلاس کو توجہ سے سنا اور مثبت تاثرات کا اظہار کیا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ پروگرام کامیاب رہا۔ اس کلاس میں کل ۳۲ احباب و خواتین نے شرکت کی۔

(رپورٹ: محسن جواہیر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ و مجلس اطفال الاحمدیہ ساؤتھ افریقہ کے نیشنل اجتماع ۲۰۲۵ءکا کامیاب انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button