ساؤتومےمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منعقدہ ایک کانفرنس میں جماعت احمدیہ کی شرکت
ساؤتومے میں مورخہ ۱۸؍فروری ۲۰۲۵ء کو CPLP (موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پرتگالی زبان بولنے والے ممالک کی یونین) کے زیر اہتمام ’’آب و ہوا کو درپیش چیلنجز اور مستقبل کی نسلوں کی ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کی میزبانی ملک ساؤتومے نے کی جس میں پرتگالی زبان بولنے والے تمام ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی۔

کانفرنس کا آغاز تمام ممالک کے نمائندگان کی تقاریر سے ہوا جن میں ہر ملک کے نمائندے نے اپنے ملک کا پیغام پیش کیا۔ بعد ازاں موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی آلودگی کے انسداد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر درختوں کی غیر قانونی کٹائی کی روک تھام اور پولیتھین کے استعمال کو محدود کرنے پر خاص زور دیا گیا۔ مزید برآں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نمائش اور ایک ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی۔
اس کانفرنس میں جماعت احمدیہ کے نمائندہ کو بھی مدعو کیا گیا تھا جنہیں افتتاحی تقریب کے بعد مختلف ممالک سے آنے والے مہمانوں کو جماعت احمدیہ کا پیغام پہنچانے کا موقع ملا۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ: انصر عباس۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: برکینافاسو میں مسرور میڈیکل کمپلیکس کا بابرکت افتتاح