یورپ (رپورٹس)

ہالینڈ کی جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ہالینڈ کو ملک کے مختلف شہروں میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

ہالینڈ کے چھ ریجنز میں ۱۹؍مقامات پر یہ جلسے منعقد ہوئے۔ ان جلسوں میں شاملین کی تعداد قریباً ایک ہزار تھی۔ کچھ جماعتوں نے مشترکہ طور پر بھی جلسے منعقد کیے۔ ہر جماعت میں نیشنل عاملہ کے ممبران نے بطور مرکزی نمائندہ شرکت کی۔

شعبہ تربیت نے ان جلسہ جات کے لیے ایک پروگرام مرتب کیا جس میں تلاوت قرآن کریم، حدیث، حضرت مسیح موعودؑ کے ارشادات، نظم اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے فرمودات شامل تھے۔ ان فرمودات میں اس امر پر روشنی ڈالی گئی کہ یوم مصلح موعود کیوں منایا جاتا ہے؟ اور ہر احمدی کو اپنے دائرہ میں مصلح بننے کی کوشش کرنی چاہیے۔ نیز حضرت مصلح موعودؓ کی سیرت و سوانح پر تقاریر بھی ہوئیں۔

(رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: ’عربی زبان اور کیلیگرافی‘ کے موضوع پرلندن کے Battersea Arts Centre میں خصوصی نمائش

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button