امریکہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ ایبوٹسفورڈ، کینیڈا کے زیر انتظام اٹھارھویں ورلڈ ریلیجنز کانفرنس کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ ایبوٹسفورڈ(Abbotsford)، کینیڈا کے زیر انتظام اٹھارھویں ورلڈ ریلیجنز کانفرنس بعنوان ’’ماڈرن زندگی میں مذہب کا تعلق ‘‘ مورخہ ۱۴؍جنوری ۲۰۲۵ء کو منعقد ہوئی۔


Abbotsford شہر کی کونسلر جناب کیلی چاہل (Kelly Chahal) نے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اس امر کا اظہار کیا کہ اس کانفرنس کا مقصد ایک دوسرے کے خیالات سے مستفید ہوکر بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
متعدد معزز شخصیات نے کانفرنس میں شرکت کی اور انہیں اپنے اپنے خیالات کے مختصر اظہار کا موقع دیا گیا جس سے بین المذاہب تفہیم کو مزید فروغ حاصل ہوا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آف ایبوٹسفورڈ اور چرچ آف Jesus کے صدر نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔
جماعت احمدیہ صوبہ برٹش کولمبیا، کینیڈا کے ریجنل صدر صاحب نے کانفرنس کے جملہ مقررین اور ان کے مذاہب کا مختصر تعارف پیش کیا۔ کانفرنس میں آٹھ مختلف مذاہب کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس بابرکت پروگرام میں مجموعی طور پر ۲۷۵؍افراد نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر بعض شرکاء نے اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا۔ ایک مہمان نے اپنے خیالات کا اظہار ان الفاظ میں کیا:’’میری طرف سے اس کانفرنس کے انعقاد پر بھرپور مبارکباد قبول کیجیے۔ بلاشبہ اس کانفرنس کے ذریعہ حاضرین کو اپنے علم میں اضافہ کرنے کا بہترین موقع ملا۔‘‘

(رپورٹ:ناصر احمد وینس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: ورجینیا، امریکہ کی مسجد مسرور میں جلسہ سیرۃ النبیﷺ کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button