متفرق شعراء

ہے وعدہ آپ سے اِنّی مَعَکَ یا مَسْرُوْر

جہاں میں آپ کی برکت سے پھیل جائے نور
جہالتوں کے اندھیرے، دلوں سے ہوں اب دُور

زمانہ دیکھے، ترقی ہماری ہو بھرپور
یقیں ہے فتح کا وعدہ تو پورا ہوگا ضرور

خدا عطا کرے روح الامین کی نصرت
رکھے حسد کی وہ نظریں ہمیشہ ہم سے دُور

دعائے عمرِ خضر مانگتے ہیں سب مل کر
کرے گا آپ کے حق میں خدا اسے منظور

ہے وقت آ گیا غالب خدا کا دین ہو اب
ہے وعدہ آپ سے اِنّی مَعَکَ یَا مَسْرُوْر

ردا خدا نے خلافت کی جو ہمیں دی ہے
ملا سروں کو ہمارے یہ تاجِ فخر و غرور

خدا کا فتح کا وعدہ ہو جلد اب پورا
ہوئے ہم آپ کے اور آپ ہیں ہمارے حضور

(ڈاکٹر طارقؔ انور باجوہ۔لندن)

مزید پڑھیں: میر محمود ناصر چمکتا گہر

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button