دعائے مستجاب
پھلوں اور اناج میں برکت کی دعا
حضرت ابو ہریرہ ؓکی روایت ہے کہ نبی کریمؐ نیا پھل دیکھ کر یہ دعا کرتے تھے:
اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي ثِمَارِنَا وَبَارِكْ لَنَا فِيْ مَدِيْنَتِنَا وَبَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا وَبَارِكْ لَنَامُدِّنَا
(مسلم کتاب الحج باب فضل مدينة… )
ترجمہ:اے اللہ!ہمارے لیے ہمارےپھلوں میں برکت ڈال اور ہمارے لیے ہمارے شہر میں برکت ڈال اور ہمارے لیے ہمارے صاع میںبرکت ڈال اور ہمارے لیے ہمارے مدّ میں برکت ڈال ۔
(خزینۃ الدعا، مناجات رسولﷺ صفحہ ۸۵)




