منظوم کلام

احمدی !تجھ کو شکر کی جاہے

(منظوم کلام حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ)

احمدی! تجھ کو شکر کی جا ہے
تو نے ایماں کے پا لئے ہیں ثمار

تجھ کو اللہ نے نوازا ہے
تجھ کو بخشا ہے اس نے قرب و جوار

تجھ پہ اس نے کیا ہے فضل و کرم
تجھ پہ کی ہے نگاہِ لطف و پیار

یہ ہے وہ بار جو نہ اترے گا
جان بھی اپنی گر کرے تُو نثار

اب کوئی راہ ہے تو ہے یہی ایک
جس سے کچھ اترے شکر کا یہ بار

عشقِ مولا میں جل کے ہو جا خاک
راہ مولیٰ میں پھر اڑا یہ غبار

تا زِ شور و فغانِ عاشقِ زار
خلق گردد زِ خوابِ خود بیدار

(کلام بشیر صفحہ ۱۶، ایڈیشن ۱۹۶۳ء)

مزید پڑھیں: عشق و وفا کے افسانے

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button