ارشادِ نبوی

نیک ساتھی کی مثال

حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ نیک ساتھی اور برے ساتھی کی مثال اُن دوشخصوں کی طرح ہے جن میں سے ایک کستوری اٹھائے ہوئے ہو اور دوسرا بھٹی جھونکنے والا ہو۔ کستوری اٹھانے والا تجھے مفت خوشبو دے گا یا تُو اس سے خرید لے گا۔ ورنہ کم ازکم تُو اس کی خوشبو اور مہک سونگھ ہی لے گا۔ اور بھٹی جھونکنے والا یا تیرے کپڑوں کو جلادے گا یا اس کا بدبودار دھواں تجھے تنگ کرے گا۔

(مسلم کتاب البر والصلۃ۔ باب استحباب مجالسۃ الصالحین)

مزید پڑھیں: عیسیٰ بن مریمؑ کے کام

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button