ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
مجھے کمزوروں میں تلاش کرو
حضرت ابو الدّرداء رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو فرماتےہوئے سنا: ’’مجھے اپنے ضعیفوں اور کمزوروں میں تلاش کرو، اس لیے کہ تم اپنے ضعیفوں اور کمزوروں کی (دعاؤں کی برکت کی) وجہ سے رزق دیئے جاتے ہو اور تمہاری مدد کی جاتی ہے۔‘‘
(سنن ترمذي، کتاب الجھاد عن رسول اللّٰه ﷺ حدیث: 1702)
