متفرق شعراء
خدا نے دی ہے آسمانی شمع اس کے ہاتھ میں

خدا کے نور سے سجا عجیب خوبرو ہے وہ
یوں حسنِ بے مثال ہے دلوں کی جستجو ہے وہ
نگاہ میں حیا بھی ہے سخن بھی دلنواز ہے
اُسی کے منتظر ہیں سب، سبھوں کی آرزو ہے وہ
ہیں اُس کے حسنِ خُلق کی ہر ایک سمت شہرتیں
محبتوں کا شہر ہے دلوں کی گفتگو ہے وہ
ہزار جان وار دوں میں اس کی دید کے لیے
میں ایسا خوش نصیب ہوں کہ میرے رُوبرو ہے وہ
خدا نے دی ہے آسمانی شمع اس کے ہاتھ میں
ہے نور جس کی ذات میں جہاں میں چار سُو ہے وہ
(افضل مرزا۔کینیڈا)
مزید پڑھیں: جل رہے ہیں بحر و بر، یہ سوچیے




