ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
حاملِ قرآن کی دعا قبول ہوتی ہے
حضرت ابو امامہ الباھلیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
خَیۡرُکُمۡ مَنْ قَرَأَ الْقُرۡآنَ وَأَقۡرَأَہٗ، لِحَامِلِ الْقُرْآنِ دَعْوَۃٌ مُسْتَجَابَۃٌ یَدْعُوْ بِہَا فَیُسْتَجَابُ لَہُ۔
یعنی تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن پڑھے اور پڑھائے۔ حاملِ قرآن کی دعا قبول ہوتی ہے وہ جو مانگتا ہے قبول کیا جاتا ہے۔ (کنزالعمّال، کتاب الایمان والاسلام، الباب السابع فی تلاوۃ القرآن … حدیث: 2355)
