دعائے مستجاب
حالت سجدہ کی ایک دعا
حضرت عائشہؓ کا بیان ہے کہ ایک رات مَیں اپنی باری میں حضور ﷺ کو بستر پر نہ پا کر پریشان ہوئی۔ اندھیرے میں ادھر اُدھر ہاتھ مارا تو آپؐ کو سجدہ میں یہ دُعا کرتے پایا:
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِيْ مَا اَسْرَرْتُ وَمَا اَعْلَنْتُ
(مسلم کتاب الصلوٰۃ باب الدعاء في السجود)
ترجمہ: اے اللہ! میرے پوشیدہ اور ظاہر (سب گناہ) مجھے معاف فرمادے ۔
(خزینۃ الدعا، مناجات رسولﷺ صفحہ ۶۲)




