مجلس انصار اللہ کیشورگنج ریجن، بنگلہ دیش کے تحت جلسہ سیرۃ النبیؐ کا با برکت انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ کیشورگنج ریجن، بنگلہ دیش کے زیر اہتمام مورخہ ۲۲؍نومبر ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ جماعت احمدیہ کٹیادی میں جلسہ سیرۃ النبیؐ منعقد ہوا۔ الحمدللہ

اس جلسہ میں مکرم فضل الٰہی صاحب صدر مجلس انصار اللہ حاضر تھے اور جلسہ کی صدارت کی۔ صبح ساڑھے دس بجے سے جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور اردو نظم کے ذریعہ سے ہوا۔ اس کے بعد صدر اجلاس نے دعا کروائی۔
جلسہ کے دوران ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: خاتم النبیینﷺ کی حقیقت، حقیقی مسلمان کی تعریف، حضرت امام مہدیؑ کا عشق رسول ﷺ، آنحضورﷺ کا اسوۂ حسنہ اور آنحضرت ﷺ پر درود بھیجنے کی فضیلت۔

نمازِ ظہر و عصر اور ظہرانہ کے بعد اختتامی اجلاس میں ’اسلام میں جبر کی ممانعت‘ اور ’سیرتِ رسول ﷺ کے مختلف پہلوؤں‘ پر تقاریر ہوئیں۔ بعدازاں سوال و جواب کا اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد صدر اجلاس کی اختتامی تقریر اور دعا کے ساتھ یہ بابرکت جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔
جلسہ میں بعض غیر از جماعت دوستوں سمیت کل ۶۱؍افراد نے شرکت کی۔
اللہ تعالیٰ ہمیں آنحضرت ﷺ کے اسوۂ حسنہ پر عمل کرنے اور مزید دینی خدمات کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
(رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: برازیل کے شہر ریو دی جانئیرو میں منعقدہ مذہبی نمائش میں جماعت احمدیہ کی شرکت




