امریکہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ ٹورانٹو ویسٹ، کینیڈا میں جلسہ سیرۃ النبیﷺ کا بابرکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے کینیڈا کی امارت ٹورانٹو ویسٹ کو مورخہ ۱۴؍دسمبر ۲۰۲۵ء کو مسجد بیت الاسلام میں نماز ظہر کے بعد جلسہ سیرت النبیﷺ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ مکرم لال خان ملک صاحب نیشنل امیر جماعت احمدیہ کینیڈا نے جلسہ سیرت النبیﷺ کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے آنحضرتﷺ پر کثرت سے درود بھیجنے اور اسلام کے غلبہ کے ليے ہماری ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ مکرم آصف سیال صاحب مبلغ سلسلہ نے آنحضرتﷺ کی مثالی زندگی اور خوبصورت سیرت کے متعلق حدیث پیش کی۔ ایک نظم و ترجمہ کے بعد مکرم اعزاز احمد خان صاحب مبلغ سلسلہ نے آنحضرتﷺ کے انقلابی کارناموں کے موضوع پر تقریر کی۔ مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب (استاد جامعہ احمدیہ کینیڈا) نے صداقت رسول کریمﷺ کے موضوع پر تقریر کی۔ عبدالحلیم طیب صاحب نیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت نے مالی قربانی کے ایمان افروز واقعات پیش کیے۔

دعا کے بعد تمام شرکاء کی کھانے سے تواضع کی گئی۔ اس بابرکت جلسہ میں انصار، خدام، اطفال، ناصرات اور ممبرات لجنہ اماءاللہ نے شرکت کی اور مجموعی طور پر حاضری تقریباً ۷۰۰؍رہی۔ الحمدللہ

اللہ تعالیٰ ہم سب کو آنحضرتﷺ کی سیرت طیبہ کو سمجھنے اور اس کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:سہیل احمد میر۔سیکرٹری تعلیم القرآن و وقف عارضی ٹورانٹو ویسٹ امارت)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: مدرسۃ الحفظ گھانا کے ۹۹ویں اور ۱۰۰ویں طلبہ کا تکمیل حفظ کا اعزاز

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button