ارشادِ نبوی
اللہ کے محبوب بندوں کی اہل آسمان و زمین میںقبولیت
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایاکہ اللہ تبارک و تعالیٰ جب کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو جبریل ؑکو پکارتاہے کہ اللہ فلاں سے محبت کرتا ہے تُو بھی اس سے محبت کر۔ پھر جبریلؑ اس سے محبت کرتا ہے۔ پھر جبریلؑ آسمان میں پکار کر کہتا ہے کہ اللہ کو فلاں شخص سے محبت ہے تم بھی اس سے محبت کرو۔ چنانچہ آسمان والے اس سے محبت کرتے ہیں اور زمین کے لوگوں میں اس کے لیے قبولیت ڈال دی جاتی ہے۔
(صحیح البخاری كتاب التوحید، باب کلام الرِّبّ مَعَ جبریل وَ نِدَاءُاللّٰہ الْمَلَائکۃَ حدیث ۷۴۸۵)
مزید پڑھیں: تمہارے ربّ کو کس نے پیدا کیا؟




