یورپ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیم کی ماہ دسمبر و جنوری کی مساعی

صدر مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیم مکرم آصف بن اویس صاحب نے بتایا کہ مجلس کو ماہ دسمبر ۲۰۲۵ء میں شعبہ خدمتِ خلق کے تحت۲۹؍اولڈ ہاؤسز کا دورہ کرنے کی توفیق ملی جہاں ۲۹۰۰؍سے زیادہ بزرگ افراد سے مل کر انہیں چاکلیٹس، وافل(روایتی کیک)، گلاب کے پھول، نئے سال کےکارڈ تحائف میں دیے گئے۔ اس موقع پرکئی ایسے بزرگ تھے جو خدام و اطفال سے مل کر بہت خوش ہوئے اور کہنے لگے کہ کبھی ہمارے اپنے بچے ہم سے ملنے نہیں آئے اور آپ کا ہم سے کوئی دنیاوی رشتہ بھی نہیں پھر بھی آپ سب اس خوشی کے موقع پر ہم سے ملنے آئے۔

امسال اللہ تعالیٰ کے فضل سے یکم جنوری کو مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیم کی تمام مجالس کو ۱۸؍شہروں میں مختلف مقامات پر وقارِ عمل کر نے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

مختلف شہروں کے ميئرز اور کونسل کے نمائندگان وقارِ عمل کے پروگرام میں شامل ہوئے، سب نے جماعت کے خدمت خلق کے کاموں کی تعریف کی۔ اسی طرح تمام لوگ جنہوں نے خدام و اطفال کو وقارِ عمل کرتے ہوئے دیکھا انہوں نے بہت سراہا اور خدام کی حوصلہ افزائی کی۔

امسال بیلجیم کے ایک ریجنل اور ایک نیشنل ٹی وی چینل VTMنے وقارِ عمل کے پروگرام کی کوریج کی جس کی رپورٹ شام کے خبرنامہ میں نشر کی گئی۔ اس کے علاوہ نیشنل اور ریجنل اخبارات نے وقار عمل کی ۲۷؍مرتبہ خبر دی اور ریڈیو اور سوشل میڈیا کے ذریعہ سے وقارِعمل کے پروگرام کی خبریں چلائی گئیں جس پر بے شمار مقامی لوگوں نے بہت سے تعریفی تبصرے کیے۔ ایک اندازے کے مطابق اس پروگرام کے ذریعہ کئی لاکھ لوگوں تک اسلام کا پیغام پہنچا۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ:چودھری طاہر احمد گِل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: لملی (Lumley) ، سیرالیون میں پُروقار تقریب آمین

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button