حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ ۲۶؍جنوری تا یکم فروری ۲۰۲۶ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…۲۶؍جنوری بروز سوموار: آج برطانیہ کی سیاسی پارٹی Liberal Democrats کے سربراہ Sir Ed Davey کو حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔
٭…۲۸؍جنوری بروز بدھ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ بشریٰ سلطانہ صاحبہ اہلیہ مکرم منور احمد صاحب مرحوم (ارلز فیلڈ۔یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…۲۹؍جنوری بروز جمعرات: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم مرزا رحمان بیگ صاحب ابن مکرم مرزا غالب بیگ صاحب درویش قادیان (ربوہ، حال فارنبرو، یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور پانچ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…۳۰؍جنوری بروز جمعۃالمبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲؍فروری ۲۰۲۶ء)
٭…۳۱؍جنوری بروز ہفتہ: آج دوپہر کو نماز ظہر و عصر سے قبل کینیڈا کی جماعتوں ہیملٹن اور ہیملٹن ماؤنٹن کی لوکل عاملہ کے ممبران کو حضور انور کے ساتھ ایم ٹی اے سٹوڈیوز اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔
اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا
مزید پڑھیں: خدا کے علاوہ کسی اَور پر انحصار نہ کرو




