افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون میں ’خادمانِ اہل بیت‘ کی تقریب میں جماعتی وفد کی شرکت

مورخہ ۴؍جنوری ۲۰۲۶ء کو سیرالیون میں ’خادمانِ اہل بیت‘ (Ahlulbayt Servants Mission)نامی تنظیم ہےجو اہل تشیع کی نمائندہ تنظیم ہے حضرت علیؓ کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس کے لیے پام ہوٹل ابردین، فری ٹاؤن کے مقام کو تجویز کیا گیا۔

اِس تقریب میں شرکت کے لیے جماعت احمدیہ کو بھی مدعو کیا گیا۔ چنانچہ ایک وفد جس میں مکرم عبدالحئی کورما صاحب نائب امیر ثانی، مکرم آصف محمود صاحب مبلغ سلسلہ اور خاکسار (مبلغ سلسلہ فری ٹاؤن) شامل تھے، نے پروگرام میں شرکت کی۔

مقررین نے حضرت علیؓ کے محاسن بیان کيے اور اپنے عقائد کے مطابق ان کی خوبیوں کا ذکر کیا۔ دیگر مقررین میں اہل تشیع کے علاوہ اہل سنت والجماعت کے صدر بھی شامل تھے۔ جماعت احمدیہ کے وفد کو بھی اظہار خیال کا موقع دیا گیا۔ نائب امیر صاحب نے اتحاد بین المسلمین پر زور دیا اور فورم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام اہل بیت اور صحابہ کرام اجمعینؓ سے محبت کرتے ہیں اور ان کا احترام و عزت کرتے ہیں۔ نیز آپ نے بتایا کہ بانی سلسلہ احمدیہ نے اہل بیت کی محبت ایمان کا جزو قرار دیا ہے۔

تقریب کے اختتام پر کھانا بھی پیش کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت مسیح موعودؑ کے پیغام کو کما حقہٗ پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button