جماعت احمدیہ فن لینڈ کے وفد کی امریکی سفارت خانے میں پولیٹیکل و اکنامک آفیسر سے ملاقات
الله تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۱؍جنوری ۲۰۲۶ء کو فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں امریکی سفارت خانے میں جماعت احمدیہ فن لینڈ کے ایک وفد نے پولیٹیکل و اکنامک آفیسر Ms. Kat Pack صاحبہ سے ملاقات کی۔ وفد میں نیشنل صدر جماعت احمدیہ فن لینڈ مکرم عطاء الغالب صاحب، مبلغ انچارج مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب اور نیشنل سیکرٹری امور خارجہ مکرم احمد فاروق قریشی صاحب شامل تھے۔

ملاقات کے دوران وفد نے جماعت احمدیہ کا تعارف پیش کیا اور قیام امن، بین المذاہب ہم آہنگی اور سوشل ویلفیئر کے میدان میں جماعت کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی عالمی سطح پر قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی ذکر کیا گیا جسے انہوں نے سراہا۔
ملاقات کے اختتام پر موصوفہ کو قرآن کریم کے فنش ترجمہ کا تحفہ پیش کیا گیا۔
الله تعالیٰ ہمیں مزید اسلام احمدیت کا پیغام دنیا کے کناروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ:فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)




