ارشادِ نبوی
حقیقی مومن بننے کا طریق
حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:متقی بنو،سب سے بڑے عابد بن جاؤگے۔ قناعت اختیار کرو ،سب سے زیادہ شکرگزار بن جاؤگے۔ لوگوں کے لیے وہی چاہو جو اپنے لیے چاہتے ہو،حقیقی مومن بن جاؤگے۔ اپنے پڑوسیوں سے اچھا سلوک کرو، حقیقی مسلمان بن جاؤگے۔ کم ہنسو،کیونکہ زیادہ ہنسنا دل کو مُردہ بنا دیتا ہے۔
(ابن ماجه كتاب الزهد باب الورع والتقوى ۴۲۱۷)
مزید پڑھیں: موت کے بعد ثواب کا ذریعہ




