مجلس انصاراللہ جرمنی کی ماہ دسمبر ۲۰۲۵ء کی مساعی
مکرم فاروق احمد چیمہ صاحب قائد عمومی مجلس انصاراللہ جرمنی ماہِ دسمبر ۲۰۲۵ء میں مجلس کی مختلف مساعی تحریر کرتے ہیں۔
شجر کاری مہم: ماہ دسمبر میں مجلس ،Fulda Hannover Nord، Mörfelden West اور Nürnbergمیں کُل ۴؍پودے لگائے گئے۔ ان تقریبات میں ان شہروں کے میئرز نے بھی شرکت کی: Hannover Nord, Mörfelden West, Nürnberg اور Fulda۔

میئر صاحبان کے ساتھ ان کی کابینہ کے ممبران بھی تشریف لائے تھے اور ۲؍مجالس میں مقامی اخبارات کے نمائندگان بھی اِن تقریبات میں شامل ہوئے۔ ان پروگرامز میں کل ۳۳؍جرمن مہمانان نے شرکت کی۔
ناظمِ اعلیٰ صاحبان علاقہ جات اور زعمائے مجالس کےساتھ کل ۵۷؍انصار بھائیوں نے ان مواقع پر شامل ہوکر خدمت کی توفیق پائی۔ مقامی مربیانِ سلسلہ اور مرکز سے مکرم خواجہ رفیق احمد صاحب ایڈیشنل قائد ایثار بھی ان مواقع پر شامل ہوئےاور جماعت کا تعارف کروایا۔ تمام مہمانوں نے اس پروگرام کو بہت سراہااور جماعت کو اس قسم کے پروگرام جاری رکھنے کا کہا۔ اللہ تعالیٰ کےفضل سے شجرکاری کے یہ پروگرام سارا سال جاری رہتے ہیں اور اس طرح جماعت کے تعارف کے مواقع میسر آتے رہتے ہیں۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
احمدیہ لنگر: مجلس انصاراللہ جرمنی کو شعبہ ایثار کے تحت ماہِ دسمبر ۲۰۲۵ء میں کُل ۷۰۷۱؍بے گھر افراد کو کھانا تقسیم کرنے کا موقع ملا۔ اس سلسلہ میں دورانِ ماہ ۱۸؍علاقہ جات کی ۶۴؍مجالس کے ۳۰۰؍انصار نے اپنی خدمات پیش کیں۔

ذہانت وصحت جسمانی: مجلس انصار اللہ جرمنی انصار بھائیوں کو جسمانی طور پر فعال رکھنے کے لیے دورانِ سال مختلف لیولز پر ورزشی مقابلہ جات کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔ اس سلسلہ میں ماہِ دسمبر ۲۰۲۵ء میں جرمنی بھر کی ۶۳؍مجالس میں سپورٹس کے مختلف پروگرامز کا انعقاد ہوا جس میں صفِ اوّل کے ۲۱۹؍اور صف دوم کے ۳۳۶؍انصار شامل ہوئے۔
نیز مورخہ ۱۴؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو مجلس Neuwied کو سالانہ فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی توفیق ملی جس میں تین جرمن فٹ بال کلبز اور ایک مقامی مجلس کی فٹ بال ٹیم نے حصہ لیا۔ مکرم مدثر احمد صاحب مبلغ سلسلہ نے تمام شاملین کو جماعت احمدیہ کا تعارف پیش کیا اور کھیلوں کے دوران نظم و ضبط کے حوالے سے نصائح کیں۔ دلچسپ میچز کے دوران ہال میں جماعت کا پُر امن محبت کا پیغام بھی بینر پر آویزاں کیا گیا تھا، نیز اسی خوبصورت پیغام کے ساتھ تمام شاملین نے ایک گروپ فوٹو بھی بنوائی۔ پوزیشنز لینے والی ٹیموں اور انصار بھائیوں میں انعامات تقسیم کيے گئے۔ زعیم صاحب مجلس کے ساتھ مل کر کُل ۱۰؍انصار بھائیوں نے اس پروگرام کےدوران خدمت کی توفیق پائی۔

علاقہ ہیسن نارڈ میں دورانِ ماہ علاقائی سطح پر ایک سپورٹس ریلی منعقد کی گئی جس میں فٹ بال اور بیڈ منٹن کے میچز کروائے گئے۔
تبلیغی سرگرمیاں:مجلس انصار اللہ جرمنی کو دورانِ سال مختلف تبلیغی پروگرام منعقد کرنے کی توفیق ملتی رہتی ہے۔ اس سلسلہ میں جرمنی کے مختلف شہروں میں واقع چھوٹی لائبریریوں میں جماعتی کتب رکھوائی جاتی ہیں ۔ اس کے علاوہ مختلف مجالس میں بڑے بڑے پوسٹرز لگا کر معلوماتی سٹال لگائے جاتے ہیں۔ ان پوسٹرز پر اسلام کی امن پسند تعلیمات درج ہوتی ہیں۔ یہ پوسٹرز جرمن احباب کے لیے بہت دلچسپی کا موجب بنتے ہیں اور سارا دن ان سٹالز پر مہمان آکر اسلا م سے متعلق اپنے سوالات کرتے ہیں۔ مربیانِ سلسلہ بھی ان پروگراموں کے دوران ناظمینِ اعلیٰ علاقہ اور زعمائے مجالس صاحبان کے ساتھ مل کر خدمت کی توفیق پا تے ہیں اور سٹالز پر آنے والے مہمانوں کے سوالات کے جواب دیتے ہیں۔
اس سلسلہ میں ماہِ دسمبر ۲۰۲۵ء کے دوران نمایاں کام کرنے والی مجالس میں Majlis Bad Camberg, Freinsheim, Herford, Nordhorn, Obertshausen, Radevormwald, Münster, Tahir Moschee Süd Koblenz, Weil der Stadt, Berlin Moscheeاورمجلس Nordweststadt شامل ہیں۔ دورانِ ماہ فلائر ز تقسیم کرنے کے پروگرامز کے دوران تقریباً ۳۳؍ہزار۴۷۲؍فلائرزتقسیم کيے گئے اور ۵۴؍ اوپن لائبریریوں میں ۳۱۲؍کتب رکھوائی گئیں۔ بڑی تبلیغی نشستوں کی تعداد ۲۱؍ رہی اور ۴۲۲؍چھوٹی/انفرادی تبلیغی نشستیں منعقد کی گئیں۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
(مرسلہ:عرفان احمد خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭




