یورپ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ راٹنگن اور نوئس، جرمنی کے لوکل اجتماع کا انعقاد

مکرم دانیال احمد صاحب قائد مجلس مجلس خدام الاحمدیہ نوئس، جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس خدام الاحمدیہ راٹنگن اور نوئس، جرمنی کا لوکل اجتماع مورخہ ۳۱؍جنوری ۲۰۲۶ء بروز ہفتہ منعقد ہوا۔

اجتماع کا آغاز صبح ساڑھے آٹھ بجے ناشتے سے ہوا جبکہ افتتاحی تقریب نو بج کر ۴۰؍منٹ پر شروع ہوئی۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت ریجنل امیر مکرم ظہیر احمد صاحب نے کی۔ اس موقع پر صدر جماعت احمدیہ نوئس مکرم طارق محمود صاحب، ریجنل قائد مکرم معتمد احمد صاحب، مکرم ابتسام مرزا صاحب مبلغ سلسلہ جماعت نوئس اور مبلغ سلسلہ جماعت مولہائم مکرم شاہدبٹ صاحب بھی موجود تھے۔ تلاوت قرآن کریم، نظم اور عہد کے بعد ریجنل امیر صاحب اور ریجنل قائد صاحب نے خدام کو مفید اور قیمتی نصائح کیں۔ آخر پر صدر جماعت نوئس مکرم طارق محمود صاحب نے دعا کروائی۔

افتتاحی اجلاس کے فوراً بعد علمی مقابلہ جات کا آغاز ہوا جن میں حسنِ قراءت، نظم، اذان اور فی البدیہہ تقریر (اردو و جرمن) شامل تھیں۔ بعد ازاں انفرادی ورزشی مقابلہ جات منعقد ہوئے جن میں کلائی پکڑنا اور پلینک شامل تھے جن میں خدام نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

دوپہر ایک بجے کھانے اور نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد تلقین عمل کا پروگرام منعقد ہوا جس میں مکرم ابتسام مرزا صاحب اور ریجنل قائد مکرم معتمد احمد صاحب نے خدام کو حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے منظور شدہ سالانہ تھیم ’’نماز دین کا ستون ہے‘‘ کی روشنی میں چند نصائح کیں۔

بعد ازاں اجتماعی ورزشی مقابلہ جات منعقد ہوئے جن میں رسہ کشی، والی بال اور فٹ بال شامل تھے۔

نمازِ مغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ریجنل امیر صاحب نے کی۔ اس موقع پر ریجنل قائد صاحب، خاکسار اور زعیم انصاراللہ مجلس نوئس بھی شامل تھے۔ اختتامی اجلاس میں تلاوت قرآن کریم، نظم اور عہد کے بعد علمی و ورزشی مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے خدام میں اسناد تقسیم کی گئیں اور آخر پر دعا کے ساتھ اجتماع کا اختتام ہوا جس کے بعد کھانا پیش کیا گیا۔

اس اجتماع میں حاضری ۵۰؍رہی۔ الحمدللہ

(رپورٹ: مرزا ابتسام احمد۔ مبلغ سلسلہ جماعت نوئس، جرمنی)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button