مجلس انصاراللہ بیلجیم کا سالانہ ریفریشر کورس ۲۰۲۶ء
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ بیلجیم کو اپنا سالانہ ریفریشر کورس ۲۵؍جنوری ۲۰۲۶ء کو بیت السلام، دلبیک، برسلز میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

ریفریشر کورس کا آغاز صبح ساڑھے نو بجے مکرم وسیم احمد شیخ صاحب صدر مجلس انصاراللہ بیلجیم کی زیرصدارت تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوا۔ عہد اور نظم کے بعد صدر مجلس انصاراللہ بیلجیم نے مختصر سی تقریر کی اور دعا کروائی۔ قائد عمومی مکرم شاہد محمود صاحب نےزعمائے کرام کو ماہانہ رپورٹ فارم، لائحہ عمل اور ہدایات کی فائل تیار کرکے دی۔ اسی طرح قائدین نے اپنی اپنی سالانہ حکمت عملی پیش کی اور آئے ہوئے زعمائے کرام اور لوکل منتظمین کے سوالات کے جواب دیے۔

دوپہر کو نماز اور کھانے کا وقفہ ہوا۔ پھر مختلف قائدین نے گروپس کی صورت میں اپنے اپنے شعبہ سے وابستہ منتظمین سے اپنی سالانہ حکمت عملی کے بارے میں گفت وشنید کی۔ نائب صدر صف دوم مکرم اسماعیل خان صاحب نے اپنی سالانہ پلاننگ سے آگاہ کیا۔
اختتامی تقریر میں صدر مجلس انصاراللہ بیلجیم نے مختصر نصائح کیں اور تمام معاونین و شاملین کا شکریہ ادا کیا۔
بعدازاں تمام احباب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ ریفریشر کورس میں شاملین کی تعداد ۸۴؍ رہی۔ الحمدللہ
اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہم سب کو دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ:چودھری طاہر احمد گِل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭




