اطلاعات واعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
اعلان ولادت
عبد السمیع خان صاحب استاد جامعہ احمدیہ کینیڈا لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خاکسار کی بیٹی عزیزہ فریحہ سعد اور داماد عزیزم محمد سعد سلطان قائد مجلس خدام الاحمدیہ کیمبرج کینیڈا ( ابن منور سلطان صاحب فیصل آباد)کو ۱۰؍فروری ۲۰۲۶ء کو پہلے بیٹے سے نوازا ہے جس کا نام ولی سلطان رکھا گیا ہے۔
نومولود والدہ کی طرف سے حضرت فتح دین صاحبؓ صحابی حضرت مسیح موعودؑ اور مکرم عبدالرشید خان صاحب مرحوم آف خوشاب (سابق صدرمحلہ دار العلوم وسطی ربوہ ) کی نسل سے ہے۔ اسی طرح والد کی طرف سے مکرم چودھری محمد حنیف صاحب مرحوم سابق صدر ساہو والہ ۱۳۲ ر۔ ب سالار والا فیصل آباد اور مکرم چودھری مبارک علی صاحب مرحوم درویش قادیان، سابق ناظر امورعامہ و ناظر بیت المال قادیان کی نسل سے ہے۔
احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بچہ کو خاندان اور جماعت کے ليے مبارک کرے، دین اور خلافت کا خادم بنائے اور اپنی رضا کی راہوں پر چلائے۔ آمین
٭…٭…٭



