ارشادِ نبوی
اللہ کی رحمت اُس کے غضب پر غالب ہوگی
حضرت ابوہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :اندھیروں میں مسجدوں کی طرف چلنے والے، یہی وہ لوگ ہیں، جو اللہ کی رحمت میں غوطے لگانے والے ہیں۔
(سنن ابن ماجہ، کتاب المساجد والجماعات، باب المشی الی الصلوٰۃ، حدیث نمبر ۷۷۹)
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ جب اللہ نے مخلوق کو پیدا کیا تو اس نے اپنی کتاب میں اور وہ اُس کے پاس عرش پر ہے لکھا کہ یقیناًمیری رحمت میرے غضب پر غالب ہوگی۔(صحیح مسلم، كتاب التوبة، باب فی سعۃ رحمۃاللہ تعالیٰ وانَّھا سَبَقَتْ غَضَبَہُ، حدیث نمبر ۴۹۲۵)
مزید پڑھیں: روزہ داروں کے لیے جنّت کا دروازہ




