ذہنی آزمائش
ذہنی آزمائش
اردو سوال
بچو! میں گڈو پھر سےحاضر ہوں، ایک اور دلچسپ کھیل کے ساتھ۔
آئیں!نام، چیز اور جگہ کھیلتے ہیں۔ آج حرف ’’ص‘‘ سے الفاظ بتائیں۔

محاورہ بوجھیں
یہ مشہور محاورہ ہے جس کا مطلب ہے اپنی تعریف خود کرنا۔ یہ فقرہ ایسے شخص کے لیے استعمال ہوتا ہے جو اپنی خوبیوں، کارناموں یا شخصیت کی تعریفیں خود ہی اپنی زبان پر لائے ۔ ذرا سوچ سمجھ کر محاورہ بوجھیں۔

راستہ تلاش کریں
لڈو میاں نے لائٹ ہاؤس جانا ہے۔ لیکن اُسے صحیح سمت معلوم نہیں۔
کیا آپ اُس کی مدد کر سکتے ہیں؟

سدوکو
سدوکو میں نو خانوں کا مجموعہ موٹی لکیروں سے واضح کیا گیا ہے۔ اور ہرخانے میں بھی نو خانے ہیں۔ اِن خانوں میں 1تا9 نمبر اِس طرح لکھیں کہ اوپر سے نیچے، دائیں سے بائیں اُس سطر اور بڑے خانےمیں دوبارہ وہ عدد نہ آئے۔

