ارشادِ نبوی
سورۃ الاخلاص پڑھنے والے سے اللہ کی محبت
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک شخص کو کسی لشکر کا امیر مقرر کر کے بھیجا اور وہ اپنی نماز میں اپنے ساتھیوں کو (قرآن) پڑھ کر سنا تا اور قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ سے ختم کرتا۔ جب وہ واپس آئے انہوں نے نبیﷺسے اس کا ذکر کیا۔ آپؐ نے فرمایا: اس سے پوچھو کہ وہ کس وجہ سے ایسا کرتا ہے تو انہوں نے اس سے پوچھا تو اس نے کہا: اس میں رحمٰن کی صفات کا بیان ہے اور میں پسند کرتا ہوں کہ اس کو پڑھوں۔ نبی ﷺ نے فرمایا: اس کو بتاؤ کہ اللہ اس سے محبت رکھتا ہے۔
(صحیح بخاری، کتاب التوحید باب ما جاء فی دعاء النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم امته الی توحید اللّٰہ تبارک و تعالیٰ حدیث نمبر ۷۳۷۵)
مزید پڑھیں: عمدہ اخلاق کی اہمیت




