اعلاناتِ نکاح
مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری یہ اطلاع دیتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ ۲۱؍مارچ ۲۰۲۶ء بروز ہفتہ بعد نمازِ عصر مسجد مبارک اسلام آباد میں درج ذیل چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا:
٭…عزیزہ دانیہ چودھری (واقفۂ نو) بنت مکرم وسیم احمد چودھری صاحب (بیلجیم) ہمراہ مکرم خاقان احمد صاحب(فارغ التحصیل جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم شبیر احمد صاحب
٭…عزیزہ سوہا ارشد بنت مکرم خالد نبیل ارشد صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم نبیل الرحمان پراچہ صاحب ابن مکرم نعیم الرحمان پراچہ صاحب (پاکستان)
٭…عزیزہ خافیہ کاہلوں (واقفۂ نو) بنت مکرم ممتاز احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم طاہر احمد کاہلوں صاحب ابن مکرم اطہر منور کاہلوں صاحب (جرمنی)
٭…عزیزہ ملائکہ ہدیٰ ناصر (واقفۂ نو) بنت مکرم محمود احمد ناصر صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم ولید احمد وڑائچ صاحب ابن مکرم محمد بوٹا وڑائچ صاحب (ہالینڈ)
٭…عزیزہ کائنات افضل بنت مکرم محمد افضل صاحب مرحوم (یوکے) ہمراہ مکرم ہارون ناصر صاحب ابن مکرم ناصر احمد خان رانا صاحب (یوکے)
٭…عزیزہ مریم قدسیہ ساقی بنت مکرم منصور ساقی صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم عدیل مشتاق بٹ صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم عابد بٹ صاحب (یوکے)
اللہ تعالیٰ یہ اعزاز طرفین کے لیے مبارک فرمائے اور نئے رشتے کے بندھن میں بندھنے والوں کو دین و دنیا کے ثمرات سے نوازے۔ آمین




