افریقہ (رپورٹس)
گھانا کی اہنسن(Ahinisn) جیل کا دورہ
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ریجنل عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ اشانٹی ریجن، گھانا کو عیدالفطر کے اگلے روز مورخہ ۲۲؍مارچ ۲۰۲۶ء بروز اتوار اڈانسی ڈومپوازے (Adansi Dompoase) میں واقع اہنسن(Ahinsin) جیل کا دورہ کرنے کی توفیق ملی۔

اس دوران مجلس خدام الاحمدیہ کے وفد نے ۱۶۵؍قیدیوں اور جیل عملہ کے ۳۵؍کارکنان کو ۲۰۰؍فوڈ باکس، پانی، مشروبات اور بسکٹ سمیت ضروری سامان عطیہ کیا۔ اس وفد میں اعانت کےليے ۲۲؍خدام شامل تھے۔ یہ جیل کا دورہ مجلس خدام الاحمدیہ اشانٹی ریجن کے خدمت خلق کے جذبہ کی عکاسی کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نے اس عطیہ کو ممکن بنایا۔ آمین ثم آمین
(رپورٹ:احمد طاہر مرزا۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: فن لینڈ کے شہر Kerava میں ایک ماہ کے دورانیہ پر مشتمل قرآن کریم کی نمائش




