متفرق شعراء
یادِ حبیب ﷺ

بطحا کی وادیوں میں جو اک مہ جبیں ہوا
اُس کا ہی حسن دل میں مرے جاگزیں ہوا
دیدارِ حسن اس کا بھی اے کاش ہو نصیب
آنے سے جس کے سارا ہی عالم حسیں ہوا
لا ریب اعلیٰ مرتبہ، ارفع مقام میں
اس کے وجود سے تو خدا خود قریں ہوا
اخلاق اس کے دیکھ کے طائف کے شہر میں
ہے سنگ دل بھی اس کی نظر سے نگیں ہوا
حالت ہے اس کی یاد میں کیا پوچھتے ہو تم
ہے کب سے اس کے پیار کا دل یہ مکیں ہوا
خاکِ حرم لگی تو بدلنے لگا وجود
آنکھیں ہیں اشکبار مرا دل حزیں ہوا
طارِقؔ قصیدہ اس کا جو پڑھتے ہو روز تم
مانو قبول، بر سرِ عرشِ بریں ہُوا
(ڈاکٹر طارِقؔ انور باجوہ-لندن)
مزید پڑھیں: ہر حال میں ہم آپؐ کے قدموں پہ چلے ہیں



