نمازِجنازہ حاضر و غائب
مکرم منیر احمد صاحب جاوید پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 14؍ستمبر 2022ء بروز بدھ 12بجے دوپہر اسلام آباد(ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم رشید صادق امینی صاحب ابن مکرم احمد صادق امینی صاحب (بریڈفورڈ۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور 07؍مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
نماز جناز ہ حاضر
مکرم رشید صادق امینی صاحب ابن مکرم احمد صادق امینی صاحب (بریڈ فورڈ۔یوکے)
11 ستمبر 2022 ءکو 67 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم کے داد ا حضرت نور محمد امینی صاحبؓ آف بھنگیہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر بیعت کی سعادت حاصل کی۔ آپ نے 1976ء میں پاکستان سے یو کے ہجرت کی اور بریڈ فورڈ میں مقیم رہے۔ نمازوں کے پابند، تہجد گزار، بہت مہمان نواز، ملنسار اور فدائی احمدی تھے۔ آپ کو دو بار روضۂ رسول پر حاضر ہونے اور عمرہ کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ 1991ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ کے ساتھ قادیان جانے کی سعادت بھی پائی۔ اس کے علاوہ بہت سے دورہ جات میں حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ، حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ بنصر ہ العزیز کے ساتھ قافلہ میں شامل ہونے کی توفیق ملی۔ آپ کو حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒکے وقت سے تاحال جلسہ سالانہ یوکے پر نعرے لگانے کی سعادت حاصل ہوتی رہی اور اس سال اپنے آخری جلسہ سالانہ یو کے پر بھی شدید بیماری اور تکلیف کے باوجود آپ کو بھر پور نعرے لگانے کی سعادت حاصل ہوئی۔مرحوم اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار بیٹے، ایک بیٹی اور 12 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں شامل ہیں۔ مرحوم کے ایک بیٹے مکرم مبارز محمود امینی صاحب مربی سلسلہ دارالقضا یوکے میں خدمت کی توفیق پار ہے ہیں۔
نماز جناز ہ غائب
1۔مکرم چودھری امتیاز احمد صاحب ابن چودھری محمد دین صاحب (کینیڈا)
3؍ جولائی2022ء کو وفات پاگئے۔اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم حضرت قاضی نذیر حسین صاحب رضی اللہ عنہ(سیشن جج) صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کے نواسے تھے۔ آپ کے والد نے صدر جماعت بھڈال اور نائب امیر ضلع سیالکوٹ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم نے خدمت انسانیت کے لیے بڈھال میں ایک فلاحی ادارہ قائم کیا۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند، انسانیت کی خدمت کرنے والے، بہت خوش اخلاق، ملنسار، عاجز اور سادہ مزاج انسان تھے۔خلافت کے ساتھ بہت گہرا اخلاص کا تعلق تھا۔ مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چاربیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
2۔مکرم ماسٹر عزیز احمد صاحب چیمہ (سابق صدر جماعت تلونڈی کھجوروالی۔ضلع گوجرانوالہ)
19؍ اگست 2022 ء کو 87سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحو م حضرت چودھری کرم الٰہی صاحب رضی اللہ عنہ کے بیٹے اور مکرم مولانا فضل الٰہی بشیر صاحب (مربی سلسلہ) کے چھوٹے بھائی تھے۔پیشے کے لحاظ سے سکول ٹیچر تھے۔مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند، مہمان نواز، ہر ایک سے اچھے اخلاق سے پیش آنے والے ایک نیک فطرت انسان تھے۔آپ نے مقامی سطح پر لمبا عرصہ بحیثیت صدر جماعت خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں پانچ بیٹے اور چھ بیٹیاں شامل ہیں۔
3۔مکرمہ شاہدہ پروین صاحبہ(ربوہ )
اگست 2022ء میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ صوم و صلوٰۃ کی پابند ایک نیک مخلص اور باوفا خاتون تھیں اور اللہ کے فضل سے موصیہ تھیں۔
4۔مکرم محمد رمضان تبسم صاحب ابن مکرم گانمن خان صاحب ( معلم وقف جدید)
2؍ اگست 2022ء کو41سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحو م نے میٹرک کے بعد اپنی زندگی وقف کرکے 2001ء میں معلمین کلاس وقف جدید میں داخلہ لیا اور دوسالہ کورس پاس کرکے 2003ءمیں بطور معلم وقف جدید خدمت کاآغاز کیا۔ آپ کو 2003ءسے2022ءتک پاکستان کے مختلف اضلاع مظفر گڑھ، رحیم یار خان، وہاڑی، قصور، سیالکوٹ، ملتان، بہاولپور اور پشاور میں خدمت کا موقعہ ملا۔آپ کو جہاں بھی بھجوایا گیا ہمیشہ لبیک کہا اور کبھی کوئی عذر پیش نہیں کیا۔وقف کو ہمیشہ وفا کے ساتھ نبھانے کی کوشش کی۔خلافت کے ساتھ بھی اخلاص کا تعلق تھا۔ بہت ملنسار، خوش مزاج اور عاجز انسان تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
5۔مکرم چودھری جاوید سمیع صاحب ابن مکرم چودھری عبدالسمیع خادم صاحب(کینیڈا)
2؍ جولائی 2022ء کو61 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ حضرت چودھری محمد اسماعیل صاحب رضی اللہ عنہ اور حضرت شیخ عبدالرشید بٹالوی صاحب رضی اللہ عنہ کے پڑنواسے تھے۔ مرحوم مکرم چودھری عبدالسمیع خادم صاحب کے بیٹے تھے جنہوں نے فضل عمر ڈسپنسریزکراچی کے سیکرٹری کے طور پر خدمت کی توفیق پائی اور اسیرراہ مولیٰ بھی رہے۔ مرحوم وفات سے پہلے پیس ولیج ویسٹ جماعت کے جنرل سیکرٹری کے طور پر خدمت بجالا رہے تھے۔ صوم وصلوٰۃ کے پابند، بہت خوش مزاج، عاجز اور اپنوں اور غیروں کے لیے انتہائی ہمدردی کا جذبہ رکھنے والے ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ سے پختہ تعلق اور خلافت سے گہری محبت اور عقید ت تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
6۔مکرمہ فردوس بشارت صاحبہ اہلیہ مکرم پروفیسر بشارت احمد صاحب (سابق ریجنل امیر ناردرن اونٹاریو۔ کینیڈا)
27؍ جو ن 2022ء کو83سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ اور ان کے میاں دونوں مالی قربانی میں پیش پیش رہتے تھے۔ایک بڑی پراپرٹی جس میں اس وقت بیت المہدی تعمیر ہے وہ بھی جماعت کو ھبہ کرنے کی توفیق پائی۔مرحومہ صوم وصلوٰۃ کی پابند، دعا گو، مہمان نواز، غریب پروراور نیک خاتون تھیں۔آپ نے لوکل صدر لجنہ کے علاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔ اپنے میاں کے ساتھ بھی مختلف جماعتی خدمات میں ان کا ہاتھ بٹاتی رہیں۔
7۔عزیزہ باسمہ دانش بنت مکرم محمد فرقان دانش صاحب (ملائیشیا)
18؍جولائی 2022ءکو عزیزہ اپنے والدین کے ساتھ موٹر بائیک پر جارہی تھیں کہ بائیک پل کی دیوار سے ٹکرائی اور سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے وفات پاگئی۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ بوقت وفات عزیزہ کی عمر تقریباً ساڑھے تین سال تھی۔ آپ کے والدین کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لےجایا گیااورعلاج کے بعد اب دونوں میاں بیوی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہتر ہیں۔ اس بچی میں چھوٹی عمر میں ہی اتنی اچھی عادتیں تھیں کہ دیکھنے والے حیران ہوتے تھے۔ ڈیڑھ سال کی عمر میں اس نے قاعدہ پڑھنا شروع کیا۔ اذان ہوتی تو والدین سے کہتی کہ اذان ہورہی ہے باتیں نہ کریں اور خود اپنی والدہ کے سر پر دوپٹہ بھی دیتی۔ روز صبح اٹھ کر سب سے پہلے سلام کرتی تھی۔جب خطبہ ٹی وی پرآتا تو اپنی ماں سے کہتی کہ میں نے حضور کو پیار کرنا ہے۔
٭…٭…٭
مکرم منیر احمد صاحب جاوید پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 15؍ستمبر 2022ء بروز جمعرات 12بجے دوپہر اسلام آباد(ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ نسیم بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم عبداللطیف صاحب (سابق امیر ضلع سکھر و خیر پور۔ حال یوکے)کی نماز جنازہ حاضر اور 07؍مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
نماز جناز ہ حاضر
مکرمہ نسیم بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم عبد اللطیف صاحب( سابق امیر ضلع سکھر و خیر پور۔ حال یوکے)
10؍مئی کو 72سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دو صحابہ حضرت مولوی جلال الدین صاحب رضی اللہ عنہ آف کھریپڑ کی پوتی اور حضرت مولوی اللہ بخش خان زیروی صاحب رضی اللہ عنہ کی نواسی تھیں۔ آپ کے والد مکرم صوبیدار شرافت احمد صاحب کو وقف کر کے وقف جدید میں خدمت کی توفیق ملی۔ مرحومہ نے جمالپور سندھ اور دارالنصر غربی حلقہ اقبال کی صدر لجنہ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ بچوں اور بڑوں کو قرآن کریم بھی پڑھاتی رہیں۔ انگلستان ہجرت کے بعد بریڈفورڈ اور لندن میں بھی بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کی توفیق ملی۔ بہت مہمان نواز تھیں۔ مرکزی مہمانوں کا خاص خیال رکھتی تھیں۔ گاؤں میں غریب مزارعوں کی باقاعدگی کے ساتھ مدد کرتیں جن میں ہندو بھی شامل تھے۔ لندن آکر بھی انہیں رقم بھجواتی رہیں۔ گھر میں صدقہ کے لیے ایک ڈبہ رکھا ہوا تھا جس میں روزانہ کچھ نہ کچھ صدقہ ڈالتی رہتی تھیں۔ تہجد گزار اور نمازوں کی پابند تھیں۔ چندوں میں باقاعدہ تھیں۔ سیرا لیون میں ایک مسجد تعمیر کروانے کی بھی سعادت ملی۔خلافت کے ساتھ بے انتہا محبت تھی۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں خادند کے علاوہ ایک بیٹی اور تین بیٹے اورکثیر تعداد میں پوتے پوتیاں نواسے نواسیاں شامل ہیں۔ ان کے داماد مکرم عمار المسکی صاحب وکالت تبشیر میں اوربیٹے مکرم عطاء النصیر صاحب یونان میں بطور مبلغ سلسلہ خدمت کی توفیق پا رہے ہیں۔
نماز جناز ہ غائب
1۔مکرم زبیر مولیٰ خان صاحب (بنگلہ دیش)
5؍ اگست 2022ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے 1993ء-.94ءمیں بیعت کی سعادت حاصل کی۔اس کے بعد کچھ عرصہ سڈنی آسٹریلیا میں رہے۔پھر واپس آکر احمدی گھرانے میں شادی کی اور اللہ تعالیٰ نے ایک بچی سے آپ کو نوازا۔تبلیغ کا بہت شوق تھا اور جہاں بھی موقعہ ملتا پیغام حق پہنچانے کی بھر پور کوشش کرتے تھے۔مرحوم بڑے صابر وشاکر نیک اور مخلص انسان تھے۔مرحوم موصی تھے۔
2۔عزیزم عبد الماجد ( واقف نو۔بنگلہ دیش)
14؍اگست 2022ء کو32سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم حضور انور کی ہدایات پر Accountingکی تعلیم حاصل کررہے تھے۔ صوم وصلوٰۃ کے پابند، تہجد گزار بہت محنتی، مخلص، باوفا اور صابر وشاکر نوجوان تھےاور اللہ کے فضل سے موصی تھے۔آپ محترمہ ریحانہ خیر صاحبہ ( صدر لجنہ اماء اللہ بنگلہ دیش) کے بیٹے تھے۔
3۔مکرمہ رضیہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم عبد الرحیم نذیر صاحب ( ربوہ)
29؍ اگست 2022ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ صوم و صلوٰۃ اور تلاوت قرآن کریم کی پابند، اچھے اخلاق کی مالک، بہت نیک اور مخلص خاتون تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں دو بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔
4۔مکرم حفیظ احمد صاحب
24؍جولائی 2022ء کو70سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم جماعت کا درد رکھنے والے، خلافت کے وفادار ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ بچے شامل ہیں۔
5۔مکرمہ ثریا بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم عبد الحفیظ صاحب (قادیان )
2؍جون 2022ء کو69سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ کو اپنے اہل سنت والجماعت خاندان میں سے احمدیت قبول کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔1982ءمیں بیعت کے بعد شادی کرکے قادیان آگئیں۔آپ مکرم گیانی عبد اللطیف صاحب درویش مرحوم آف قادیان کی بڑی بہو تھیں۔صوم وصلوٰۃ کی پابند، تہجد گزار، خوش مزاج، مہمان نواز اور قناعت شعار خاتون تھیں۔ خلافت سے والہانہ اخلاص کا تعلق رکھنے والی تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں میاں کے علاوہ دو بیٹے شامل ہیں۔آپ مکرم طاہر احمد حفیظ صاحب( مربی سلسلہ نظارت اصلاح وارشاد جنوبی ہند) کی والدہ تھیں۔
6۔مکرم بشیر احمد صاحب ابن مکرم فضل دین صاحب(بشیر آباد۔ربوہ)
20؍ اپریل 2022ء کو78سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ اور تلاوت قرآن کریم کے پابند، بڑے شفیق،ہمدرد اور مخلص انسان تھے۔ ایم ٹی اے بڑی باقاعدگی سے دیکھتے تھے۔ خدام الاحمدیہ کے شعبہ عمومی میں خدمت کی توفیق پائی۔لنگر خانہ دارالصدر کی ٹینکی کی تعمیر کے وقت آپ کو کچھ عرصہ اسیر راہ مولا ہونے کی سعادت ملی۔
7۔مکرم قاضی مبارک احمد صاحب ابن مکرم قاضی عبد الحمید صاحب درویش مرحوم (قادیان )
21؍مئی 2022ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم پنجگانہ نمازوں کے پابند، سادہ مزاج، ملنسار، صابر وشاکر انسان تھے۔ صدر انجمن احمدیہ کے مختلف ادارہ جات میں بطور کارکن خدمت کی توفیق پائی۔ محنت اور لگن سے کام کرنے والے تھے۔پسماندگان میں دو بیٹے شامل ہیں۔آپ مکرم عطاء الحئی قاضی صاحب (معلم سلسلہ نظارت اصلاح وارشاد مرکزیہ قادیان) کے والد تھے۔
٭…٭…٭
مکرم منیر احمد صاحب جاوید پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 17؍ستمبر 2022ء بروز ہفتہ 12بجے دوپہر اسلام آباد(ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم سید عبد الحفیظ رضوی صاحب ابن مکرم سید عبد المومن رضوی صاحب ( ٹوٹنگ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور 07؍مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
نماز جناز ہ حاضر
مکرم سید عبد الحفیظ رضوی صاحب ابن مکرم سید عبد المومن رضوی صاحب ( ٹوٹنگ یوکے)
14؍ستمبر2022ءکو 68 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم کے دادا حضرت مولوی سید محمد رضوی صاحب رضی اللہ عنہ حضرت مسیح موعودؑ کے 313صحابہ میں سے تھے جن کا نام حضرت مسیح موعودؑ کی تصنیفات انجام آتھم اور آئینہ کمالات اسلام میں درج ہے۔ آپ کا تعلق کراچی سے تھا جہاں سے چند سال قبل ہجرت کر کے یوکے منتقل ہو گئے تھے۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔ نظام جماعت اور خلافت سے بہت گہری وابستگی کا تعلق تھا۔ چندوں کی ادائیگی میں باقاعدہ تھے۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
نماز جناز ہ غائب
1۔مکرمہ امتہ المجید صاحبہ(اہلیہ مکرم مولانا محمد صدیق شاہد صاحب گورداسپوری مرحوم مبلغ سلسلہ۔ربوہ )
22؍ اگست 2022ءکو بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کے خاندان میں احمدیت مرحومہ کی دادی کے والد حضرت حکیم محمد بخش صاحب رضی اللہ عنہ آف ببے ہالی متصل گورداسپور (انڈیا) صحابی حضرت مسیح موعود ؑ کے ذریعہ سے آئی۔1952ء میں آپ کی شادی محترم مولانا محمد صدیق شاہد صاحب گورداسپوری سے ہوئی۔ جب تک آپ کے میاں بیرون ملک خدمت دین میں مصروف رہے۔ آپ نے اکیلے ہی بڑی ہمت اور حوصلے سے اپنے سب بچوں کی تعلیم و تربیت کا خیال رکھا۔آپ کی قربانی کا تذکرہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے اپنے خطاب فرمودہ یکم اگست 1992ء بر موقع جلسہ سالانہ مستورات برطانیہ میں ان الفاظ میں فرمایا۔’’امتہ المجید صاحبہ اہلیہ محمد صدیق صاحب گورداسپوری۔ یہ بھی خدا کے فضل سے زندہ ہیں۔بیمار ہیں اور دعاؤں کی محتاج ہیں۔میرا ان سے تعارف وقف جدید کی ڈسپنسری میں ہوا تھا۔ ان کے میاں امریکہ یا کہیں اور تبلیغ کے لئے گئے ہوئے تھے۔بچے بیمار ہوتے تھے تو میرے پاس لےآیا کرتی تھیں۔اب میں نے جب چھان بین کی ہے تو پتہ چلا ہے کہ 20سال اپنے خاوند سے جدا رہی ہیں‘‘ (اوڑھنی والیوں کے لئے پھول جلد دوم صفحہ275)۔آپ ہمیشہ وقت پر نماز ادا کرنے کی کوشش کرتیں۔ روزانہ تلاوت قرآن کریم آپ کا معمول تھا۔ جس کے دوران بڑی گہرائی کے ساتھ قرآن کریم کے الفاظ کے معانی اور مختلف آ یات کے بارے میں نوٹس بھی تیار کرتی تھیں۔ خلافت سے پیار اور خلیفہ وقت کی دعاؤں کی قبولیت پر یقین کامل تھا۔اگرکوئی اپنی کسی مشکل کا اظہار کرتا تو اسے خلیفۂ وقت کو دعا کے لیے خط لکھنے کا کہتیں۔ رشتہ داروں سے حسن سلوک بھی آپ کی سیرت کا ایک نمایا ں پہلوتھا۔مرحومہ موصیہ تھیں۔
پسماندگان میں پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔آپ کے بیٹے مکرم محمد سعید خالد صاحب (مربی سلسلہ) امریکہ میں اور دامادمکرم مقصود احمد قمر صاحب (مربی سلسلہ) نظارت اشاعت ربوہ میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔
2۔مکرمہ امۃ اللطیف صاحبہ اہلیہ مکرم چودھری مختار احمد صاحب (قادیان)
14؍ جون 2022ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ مکرم چودھری غلام حسین صاحب درویش مرحوم قادیان کی بہو تھیں۔ صوم وصلوٰۃ کی پابند، دین کی خدمت کرنے والی، صابرہ وشاکرہ مہمان نواز اور بہت سی خوبیوں کی مالک ایک نیک خاتون تھیں۔ چھوٹی عمر سے ہی لجنہ کا کام شروع کردیا تھا اور سیکرٹری تجنید، سیکرٹری ناصرات، آفس سیکرٹری کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔تبلیغ کا بہت شوق تھا۔ ان کے خاوند کی جہاں بھی پوسٹنگ ہوتی وہاں لوگوں کو تبلیغ کیا کرتی تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔
3۔مکرم سید وسیم احمد عجب شیر تیما پوری صاحب ابن مکرم سید خلیل احمد صاحب (تیما پور صوبہ کرناٹک۔انڈیا)
2؍ اگست 2022ء کوبقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم جامعہ احمدیہ قادیان سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد چند سال فیلڈ میں رہے اور پھر نظارت نشر واشاعت میں لمبا عرصہ طباعت کا کام کرتے رہے۔ اسی طرح فضل عمر پریس، دفتر مجلس انصار اللہ بھارت اور نظامت تعمیرات میں بھی خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم خوش مزاج، سادگی پسند، ملنسار اور دوسروں کی مدد کرنے والے ایک نیک انسان تھے۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
4۔مکرمہ بیگم رشیدہ احمد صاحبہ( سابقہ صدر لجنہ اماء اللہ پوری صوبہ اڈیشہ۔انڈیا)
9؍ جون 2022ء کو 52سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ کیرنگ صوبہ اڈیشہ کے ایک پرانے احمدی خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔صوم وصلوٰۃ کی پابند،قرآن کریم کے احکامات پر عمل کرنے والی، غریب پرور، چندوں میں باقاعدہ اور صدقہ وخیرات کرنے والی، بہت سی خوبیوں کی حامل ایک نیک خاتون تھیں۔غرباء اوریتامیٰ کی شادیوں پر زیورات تک تحفہ میں دیتی تھیں۔ تبلیغی کاموں میں بہت سرگرم تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں میاں کے علاوہ دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔
5۔مکرم لقمان احمد ظفر صاحب ابن مکرم فضل الرحمٰن صاحب درویش مرحوم (قادیان)
20؍ اگست 2022ء کو56سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم کے خاندان میں احمدیت ان کے دادا حضرت میاں روشن دین صاحب رضی اللہ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ آئی۔ مرحوم صابر وشاکر، سادہ مزاج اور خاموش طبع انسان تھے۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
6۔مکرمہ ناصرہ پروین صاحبہ(امریکہ)
19؍ فروری 2022ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ حضرت مولوی حکیم نظام الدین صاحب رضی اللہ عنہ کی پوتی اور حضرت منشی عبد الحق صاحب رضی اللہ عنہ کاتب کپورتھلہ کی نواسی تھیں۔ مرحومہ2017ءمیں اپنی تین بیٹیوں کے ساتھ ملائیشیا سے امریکہ منتقل ہوئی تھیں۔ باقاعدگی سے چندہ ادا کرتی تھیں اور دیگر مالی تحریکات میں بھی حسب توفیق حصہ لیتی تھیں۔ محدود ذرائع کے باوجود تحریک جدید اور وقف جدید میں آنحضرت ﷺ، امہات المومنین، حضرت مسیح موعود ؑ، حضرت اماں جان ؓ اور صحابہ کرام حضرت مسیح موعود ؑ کی طرف سے بھی چندہ ادا کیا کرتی تھیں۔نمازوں اور تلاوت قرآن کریم کی پابند بہت نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں 10بیٹیاں شامل ہیں۔آپ کے ایک نواسے عزیزم شارب احمد نے حال میں جامعہ احمدیہ جرمنی سے شاہد کی ڈگری حاصل کی ہے۔
7۔مکرم سیٹھ بشیر احمد صاحب ابن مکرم سیٹھ خیر الدین صاحب( لکھنؤ صوبہ یوپی۔انڈیا)
15؍مئی 2022ء کوبقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم ایک مخلص اور باوفا انسان تھے اور سلسلہ کے کاموں میں حسب توفیق حصہ لیتے تھے۔ آپ نے صدر جماعت کے علاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔مرکزی نمائندگان کا بہت احترام کرتے تھے۔
٭…٭…٭
مکرم منیر احمد صاحب جاوید پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 21؍ستمبر 2022ء بروز بدھ 12بجے دوپہر اسلام آباد(ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ اقبال پروین صاحبہ (سلاؤ۔ یوکے)کی نماز جنازہ حاضر اور 07؍مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
نماز جناز ہ حاضر
مکرمہ اقبال پر وین صاحبہ (سلاؤ۔ یوکے)
16 ؍ستمبر 2022ء کو 73 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ کے دادا حضرت میر اسلام خان صاحبؓ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خواب میں دیکھنے کے بعد کابل سے قادیان کا سفر اختیار کیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ملاقات کا شرف حاصل کیا اور پھر وہیں رہائش پذیر ہو گئے اور قادیان میں ہی وفات پائی۔ مرحومہ کی شادی مکرم محمد عالم خان نیازی صاحب آف دارالصدر غربی ربوہ سے ہوئی جن سے ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ مرحومہ کو خلافت سے ایک خاص انس تھا۔ انہوں نے اپنے خاوند کا بھر پور ساتھ دیا جو مجلس نصرت جہاں سکیم کے تحت سیر الیون میں 6 سال ٹیچر رہے۔ اس کے علاوہ جرمنی اور پھر یو کے میں قیام کے دوران لجنہ اما ءللہ میں بطور سیکر ٹری مال اور دیگر عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔
نماز جناز ہ غائب
1۔مکرم الف دین صاحب (سابق صدر جماعت چرناڑی، گوئی ضلع کوٹلی آزاد کشمیر)
17؍ اگست 2022ءکو70سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے کثیرالعیال ہونے کے باوجود اپنے خاندان کی ذمہ داریوں کو باحسن ادا کیا اور ہرایک کے ساتھ خوشدلی اور خندہ پیشانی سے پیش آیا کرتے تھے۔ زعیم انصار اللہ اور صدر جماعت چرناڑی کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ کشمیر میں قیام کے دوران لمبا عرصہ تک تمام جماعتی ڈاک آپ کی دکان کے ایڈریس کی معرفت احمدی احباب تک پہنچتی رہی۔آپ نے دکان پر جماعتی ڈاک کے جماعت وار الگ الگ باکس بنائے ہوئے تھے۔دکان پر لوگوں کو الفضل پڑھاتے اور تبلیغ کیا کرتے تھے۔ صوم وصلوٰۃ کی خود بھی پابندی کرتے اور اپنی اولاد کو بھی اس کی عادت ڈالی۔ جماعتی چندوں کا یہ حال تھاکہ باقاعدگی سے روزانہ کی بنیاد پر چندہ الگ کیا کرتے تھے۔ بچوں کے ساتھ خاص شفقت کا سلوک کرنے والے، خاموش طبع اور ہردلعزیز انسان تھے۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں چار بیٹے اور چھ بیٹیاں اور کئی نواسے نواسیاں اور پوتے پوتیاں شامل ہیں۔
2۔مکرم مرزا محمد یونس صاحب (ربوہ )
10؍ستمبر 2022ءکو حرکت قلب بند ہوجانے سے بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کو 2008ء میں خلافت جوبلی کے موقع پردو ماہ جھنگ سینٹرل جیل میں اسیر راہ مولیٰ رہنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ مرحوم کو تبلیغ کا بہت شوق تھا اور تبلیغ کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے تھے۔ اسیری کے دوران جیل میں بھی تبلیغ کا سلسلہ جاری رکھا۔ آپ صوم وصلوٰۃ کے پابند، چندوں میں باقاعدہ،ملنسار، نرم مزاج، بہت اچھے اخلاق کے مالک،خلافت کے ساتھ اخلاص کا تعلق رکھنے والے ایک نیک انسان تھے۔مرحوم موصی تھے۔آپ محترم مرزا محمد الدین ناز صاحب ( صدر، صدر انجمن احمدیہ پاکستان ) کے پھوپھی زاد بھائی تھے۔
3۔مکرمہ شمیم اختر صاحبہ اہلیہ مکرم سعید افضال احمد بٹ صاحب مرحوم (خیر پور۔ سندھ)
12؍ستمبر 2022ءکو بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ نے صدر لجنہ خیر پور کے طوپر خدمت کی توفیق پائی۔صوم وصلوٰۃ کی پابند ایک نیک،مخلص اور باوفا خاتون تھیں۔ مرکزی مہمانوں کی خدمت اور ان کے آرام کا خیال رکھنا ان کے خاص وصف تھے۔ آپ نے 2001ء میں اپنے ایک بیٹے کی روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پر بڑے صبر وہمت کا مظاہر کیا۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ مکرم ڈاکٹر ظہیر الدین بٹ صاحب ( امیر ضلع خیر پور سندھ) کی والدہ تھیں۔
4۔مکرمہ شمیم اختر صاحبہ اہلیہ مکرم غلام محمد شاہد صاحب (بشیر آبادا سٹیٹ سندھ۔حال ربوہ )
5؍ستمبر 2022ءکو60 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ صوم وصلوٰۃ اور تہجد کی پابند، بہت نرم دل، خدا ترس، محنتی اور صابرہ وشاکرہ خاتون تھیں۔ خلافت کااحترام اور محبت ان میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہواتھا۔ چندوں کے علاوہ صدقہ وخیرات بھی بڑی باقاعدگی سے کرتیں اور کبھی کسی سوالی کو خالی ہاتھ نہ لوٹاتی تھیں۔ جماعتی پروگراموں اور اجلاسات میں باقاعدگی سے شرکت کرتی تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں میاں کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔آپ کے ایک بیٹے مکرم لقمان ثاقب صاحب (مربی سلسلہ) وکالت علیا تحریک جدید ربوہ میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔
5۔مکرم چودھری عبد الماجد صاحب (کیلیفورنیا۔ امریکہ)
5؍جولائی 2022ءکو89 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کے نانا حضرت منشی عبد العزیز صاحب اوجلوی رضی اللہ عنہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔ میٹرک کرنے کے بعد حضرت مرزا بشیر احمدصاحب رضی اللہ عنہ کی تحریک پر ایئر فورس میں بطور ایئرمین شامل ہوئے۔ 1953ء میں برطانیہ سے تین سالہ کورس کرکے بطور پائلٹ آفیسر کمیشن مقرر ہوئے۔لیکن 1962ء میں ترقی میں رکاوٹ کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا۔
آپ PAF میں مستقل کمیشن حاصل کرنے والے ابتدائی افسران میں سے تھے۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند،تہجد گزار، بہت خاموش طبع، منکسر المزاج، ہنس مکھ، نڈر، شفیق اور فدائی احمدی تھے۔صدر جماعت اور زعیم انصار اللہ حلقہ سید پوری گیٹ راولپنڈی کے علاوہ امین جماعت راولپنڈی کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
6۔مکرم ریاض احمد صاحب ( کوئمبٹور۔صوبہ تامل ناڈو۔انڈیا)
10؍ اگست 2022ءکو45 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے کوئمبٹور جماعت کے نائب امیر اور سوشل میڈیا کے چیئر مین کے علاوہ سیکرٹری رشتہ ناطہ کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
7۔مکرم منور احمد صاحب ابن مکرم اللہ بخش صاحب مرحوم( کنری سندھ)
31؍ اگست 2022ءکو83 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ صوم و صلوٰۃ کے پابند، تہجد گزار، چندوں میں باقاعدہ، غریب پرور، مخلص اور باوفا انسان تھے۔ مساجد کی تعمیر اور مرمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ دو نئی مساجد کی تعمیر کی پوری نگرانی کے علاوہ کئی مساجد کی مرمت اپنی نگرانی میں کروانے کی توفیق پائی۔ جب حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ اور حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کنری اور اسٹیٹس کےدورہ پر تشریف لے جاتے تو مرحوم کو حفاظت کی ڈیوٹی دینے کی توفیق ملتی رہی۔مرحوم موصی تھے۔ آپ مکرم حمید اللہ ظفر صاحب( مربی سلسلہ پرتگال) کے چچا تھے۔
٭…٭…٭
مکرم منیر احمد صاحب جاوید پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 22؍ستمبر 2022ء بروز جمعرات 12بجے دوپہر اسلام آباد(ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم شیخ علیم الدین صاحب ابن مکرم شیخ محمد دین صاحب (مورڈن۔یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور 06؍مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
نماز جناز ہ حاضر
مکرم شیخ علیم الدین صاحب ابن مکرم شیخ محمد دین صاحب (مورڈن۔یوکے)
13 ؍ستمبر 2022ء کو 86سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔ آپ حضرت میاں محمد اکبر بٹالوی صاحب رضی اللہ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نواسے اور مکرم شیخ محمد نعیم الدین صاحب (سابق نائب امیر ضلع فیصل آباد) اور مکرم شیخ رفیق احمد طاہر صاحب کے بھائی تھے۔صوم وصلوۃ اور تلاوت قرآن کریم کے پابند، دعا گو،کثرت سے صدقہ وخیرات کرنے والے ایک متوکل علی اللہ انسان تھے۔ پسماندگان میں تین بیٹے اور تین بیٹیاں اور بہت سے پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں شامل ہیں۔
نماز جناز ہ غائب
1۔مکرمہ بشیراں بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم خواجہ محمد طفیل صاحب مرحوم( جڑانوالہ)
30؍ جولائی 2022ءکو بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ پنجگانہ نمازوں اور تلاوت قرآن کریم کی پابند، خلافت اور نظام جماعت سے گہرا اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والی ایک نیک فطرت خاتون تھیں۔ مہمان نوازی ان کا خاص وصف تھا۔مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں چار بیٹے اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں۔
2۔ مکرم قمر زمان ملک صاحب ابن مکرم ملک مبارک احمد صاحب (Ajax۔کینیڈا)
5؍جون 2022ءکو73سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم حضرت چودھری سلطان علی صاحب زیلدار رضی اللہ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے تھے۔ ایک لمبا عرصہ سعودی عرب میں رہے۔ جماعت اور خلافت کے ساتھ انتہائی محبت اور فدائیت کا تعلق تھا۔اپنی نیک فطرت کی وجہ سے اپنوں اور غیروں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔غریب پرور تھے۔ کئی دوستوں اور عزیزوں کی کفالت کرتے رہے۔مساجد کی تعمیر میں بھی حصہ لینے کی توفیق پائی۔
3۔مکرم محمد زکریا صاحب (ملائیشیا)
27؍جون 2022ءکو58سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت ملک نبی محمد صاحب آف گھوگھیاٹ کے پوتے تھے۔صوم وصلوٰۃ کے پابند، چندوں میں باقاعدہ اور جماعتی پروگراموں میں باقاعدگی سے شرکت کرنے والے ایک مخلص انسان تھے۔
4۔مکرمہ بشیراں بی بی صاحبہ بنت مکرم نواب دین صاحب (بلوتولہ ضلع سیالکوٹ)
10؍ مئی 2022ءکو80 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ لمبا عرصہ لوکل صدر لجنہ رہیں۔جماعتی کاموں کو ہمیشہ اوّلیت دیتی تھیں۔ نمازوں کی پابند، مہمان نواز اور ایک سچی، باوفا اور مخلص خاتون تھیں۔ دعوت الی اللہ کا بہت شوق تھا۔
5۔مکرم بشیر احمد صاحب ابن مکرم نواب دین صاحب (بلوتولہ ضلع سیالکوٹ)
20؍ مئی 2022ءکو84 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے قائد مجلس، زعیم انصار اللہ اور صدر جماعت کے طور پر لمبا عرصہ خدمت کی توفیق پائی۔نماز باجماعت کے پابند تھے اور دعوت الی اللہ کا بہت شوق تھا۔ مہمان نواز،سادہ اور سچے انسان تھے۔
6۔مکرم مجید احمد قمر صاحب ابن مکرم ایم نذیر احمد صاحب (صابو بھڈیار ضلع سیالکوٹ)
29؍ جون 2022ءکو66 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم مالی قربانی میں پیش پیش رہتے تھے۔اکثر لڑائی جھگڑوں میں صلح صفائی کرواتے تھے۔حال ہی میں مقامی قبرستان کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا۔صوم وصلوٰۃ کے پابند بہت مخلص اور باوفا انسان تھے۔
٭…٭…٭
مکرم منیر احمد صاحب جاوید پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 24؍ستمبر 2022ء بروز ہفتہ 12بجے دوپہر اسلام آباد(ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ عذرا اقبال باجوہ صاحبہ اہلیہ مکرم محمد پرویز اقبال صاحب (ہاؤنسلو نارتھ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور مکرم انوارالحق خان صاحب (ربوہ) کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
نماز جناز ہ حاضر
مکرمہ عذرا اقبال باجوہ صاحبہ اہلیہ مکرم محمد پرویز اقبال صاحب (ہاؤنسلو نارتھ یوکے)
16؍ستمبر2022ء کو 55 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحومہ پابند صوم و صلوٰۃ اور نظام جماعت سے پیار اور اطاعت کا تعلق رکھنے والی ایک مخلص خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں میاں کے علاوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ ان کے میاں ہاؤنسلو نارتھ میں منتظم ایثار اور لوکل سیکرٹری صنعت و تجارت کے طور پر خدمت کی توفیق پا رہے ہیں۔
نماز جناز ہ غائب
مکرم انوارالحق خان صاحب (ربوہ)
8؍اگست 2022ء کو 74 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ اور تلاوت قرآن کریم کے پابند، بلند ہمت، صابر وشاکر، دینی خدمت کا جذبہ رکھنے والے اور مالی قربانی میں بھرپور حصہ لینے والے ایک نیک، شریف النفس اور مخلص انسان تھے۔مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں ۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین
٭…٭…٭