حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ کی مصروفیات مورخہ 8؍ تا 15؍ نومبر 2018ء
روز مرّہ معمولات کے علاوہ مورخہ 8؍ تا 15؍ نومبر 2018ء کے دوران حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات کی ایک جھلک درج ذیل ہے:
٭…8؍ نومبربروز جمعرات:(مسجدفضل، لندن) رائل نیوی کے ریئر ایڈمرل مائیک باتھ (Mike Bath) ہمراہ سینئر افسران دوپہر ایک بجے مسجد فضل لندن کے وزٹ کے لئے تشریف لائے۔ اس دوران انہیں حضور انور ایدہ اللہ سے بھی مصافحہ کی سعادت حاصل ہوئی۔
٭…9؍نومبر بروز جمعۃ المبارک(مسجد بیت الفتوح) حضورِ انور ایدہ اللہ نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جو ایم ٹی اے کے مواصلاتی رابطوں کے ذریعہ ساری دنیا میں سنا اور دیکھا گیا۔ حضورِ انور نے تحریکِ جدید کے پچاسیویں سال کے آغاز کا اعلان فرمایا۔
٭…13؍ نومبربروز منگل:حضورِ انور نے مسجد فضل میں نمازِ ظہر سے قبل مکرمہ نذیر بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم رشید احمد بھٹی صاحب (نیو مالڈن یو کے) کی نمازِ جنازہ حاضر پڑھائی اور پسماندگان سے ملاقات کر کے اُن کی دلجوئی فرمائی۔ نیز 7 مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…14؍ نومبربروز بدھ:حضورِ انور نے مسجد فضل میں نمازِ ظہر سے قبل مکرمہ سیّدہ شائستہ قمر صاحبہ (برمنگھم) اور مکرم منیر الحق انور احمد صاحب (ومبلڈن)ابن مکرم مولانا نور الحق انور صاحب مرحوم(سابق مبلغ سلسلہ) کی نمازِ جنازہ حاضر پڑھائی اور دونوں مرحومین کے پسماندگان کو شرف ملاقات عطا فرمایا۔ نیز 7 مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب بھی پڑھائی۔
٭…15؍ نومبربروز جمعرات:حضورِ انور نے مسجد فضل میں نمازِ ظہر سے قبل مکرم رانا محمد نواز صاحب ابن مکرم جہان خان صاحب (تھارنٹن ہیتھ یو کے) کی نمازِ جنازہ حاضر پڑھائی اور پسماندگان کو شرف ملاقات بخشا۔ نیز6مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
ملاقات حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
اس ہفتہ کے دوران حضورِ انور نے پانچ روز دفتری جبکہ چھ روز ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ متعدد افسرانِ صیغہ جات و دیگر احباب نے حضورِ انور سے دفتری ملاقات میں ہدایات و رہنمائی حاصل کی۔
اس ہفتہ کے دوران 86؍ فیملیز کے علاوہ 63؍ احباب نے انفرادی طور پرحضورِ انور سے شرفِ ملاقات حاصل کیا۔اپنے آقا سے ملاقات کے لئے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق 20؍ ممالک سے تھا جن میں نائیجیریا، سیرالیون، جرمنی، کینیڈا، پاکستان، انڈیا، قرغیزستان، آسٹریلیا، سپین، یوکے، گھانا، امریکہ، جاپان، سوئٹزرلینڈ، ناروے، ڈنمارک، سویڈن کے علاوہ بعض عرب ممالک سے آنے والے احباب شامل ہیں۔
اَللّٰھُمَّ أَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًعَزِیْزًا