اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
سانحہ ارتحال
حافظ عطاءالکافی صاحب مربی سلسلہ اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کے ماموں مکرم نثار احمد صاحب آف ڈھونیکے سڑکپورہ وزیرآباد مورخہ ۲۳؍ اگست ۲۰۲۳ء بعمر ۵۸؍ سال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے وفات پا گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ آپ حضرت قاضی محمد اکبر صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پڑنواسے تھے۔
آپ کے ماموں ڈاکٹر نذیر صاحب کو جب شہید کیا گیا تب ان کے بعد آپ ہی اس علاقہ میں اثرورسوخ والی بارعب شخصیت تھے۔ آپ کے ماموں کی شہادت کے بعد آپ کو نظربند کردیا گیا۔ اس طرح آپ کو اسیری کا شرف حاصل ہوا۔ آپ پر متعدد دفعہ گولیوں سے حملہ بھی کیا گیا مگر اللہ تعالیٰ نے محفوظ رکھا۔ ایک دفعہ چاقو سے بھی حملہ کیا گیا۔ اس کے بعد آپ سعودیہ مقیم ہوگئے۔ وہاں آپ نے دو حج اور متعدد عمرے بھی کرنے کی سعادت حاصل کی۔
آپ کے لواحقین میں بوڑھے والدین، بیوہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔ احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے ساتھ مغفرت اور رحمت کا سلوک فرمائے، درجات بلند فرمائے، اپنے پیاروں میں جگہ عطا فرمائے اور آپ کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین