دعائے مستجاب
دین و دنیا میں بھلائی کی دعا
خادم رسول حضرت انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ کونسی دعا پڑھتے تھے؟ انہوں نے بتایا یہ دعا (جو تشہد کے بعد پڑھی جاتی ہے):
رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنۡیَا حَسَنَۃً وَّفِی الۡاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ
(بخاری کتاب الدعوات باب قول النبیؐ ربّنا اٰتنا)
ترجمہ: اے اللہ! ہمارے رب ہمیں دنیا میں بھی نیکی عطا کر اور آخرت میں بھی۔ اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔